خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 127
127 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مارچ 2011ء خطبات مسرور جلد نهم علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کے افراد بھی اور جماعت کے افراد بھی اپنی شادیوں میں یہ بات مد نظر رکھیں کہ اصل چیز دین ہے اور ایک احمدی کا مقصود اللہ تعالیٰ سے تعلق اور دین کی خدمت ہے۔دنیا کو بھی دین کے تابع کرنا ہے۔دین کو دنیا کے تابع نہیں کرنا۔یہی چیز ہے جس طرح کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے جو قومی زندگی کے ہمیشہ زندہ رہنے کا ذریعہ ہے۔جماعت کا جب بھی کوئی نیک شخص اس دنیا سے رخصت ہو تا ہے تو جماعت کے افراد کو اور خاص طور پر خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کو کہ جب اُن کے خاندان میں سے کوئی رخصت ہو تو نیکی اور اللہ تعالیٰ سے تعلق کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنے راستے متعین کرنے چاہئیں۔دنیا تو چند روزہ ہے ختم ہو جائے گی۔دائمی رہنے والی چیز اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔حضرت سید داؤد مظفر شاہ صاحب کے چار بیٹے مختلف حیثیت سے جماعت کی خدمت کر رہے ہیں۔تین بیٹیاں ہیں۔ایک میری اہلیہ اور دو دوسری بہنیں ، دونوں واقفین زندگی سے بیاہی گئی ہیں۔اللہ کرے کہ ان کی اولادیں اور آگے نسلیں بھی ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والی ہوں۔دو بیٹے جو واقف زندگی نہیں ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے والدین کی طبیعت کا اثر لئے ہوئے ہیں، کسی نہ کسی رنگ میں جماعت کی خدمت کرتے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں۔یہ بھی اور تمام اولاد بھی اور ان کی اولاد بھی ہمیشہ خدا تعالیٰ کا قرب پانے کی کوشش کرنے والی ہو اور ان کی دعائیں ہمیشہ اُن کو لگتی رہیں۔اسی طرح ہمارے تمام بزرگوں کی اولادیں، صحابہ کی اولادیں ہمیشہ اپنے والدین کے ، اپنے آباؤ اجداد کے نمونے دیکھنے والی ہوں اور نیک نسل آگے چلانے کے لئے دعا اور اپنے عمل سے کوشش کرنے والی ہوں۔اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ سید داؤد مظفر شاہ صاحب کا میں نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ یکم اپریل تا 7 اپریل 2011 ء جلد 18 شمارہ 13 صفحہ 5 تا 9)