خطبات مسرور (جلد 9۔ 2011ء) — Page 637
خطبات مسرور جلد نهم 637 52 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 دسمبر 2011ء خطبہ جمعہ فرمودہ 30 دسمبر 2011ء بمطابق 30 فتح 1390 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن، (برطانیہ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک جگہ فرماتے ہیں کہ : صحابہ کی جماعت اتنی ہی نہ سمجھو، جو پہلے گزر چکے بلکہ ایک اور گروہ بھی ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں ذکر کیا ہے۔وہ بھی صحابہ ہی میں داخل ہے جو احمد کے بروز کے ساتھ ہوں گے“۔( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام احمد بھی ہے اور آپ کا بروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہیں۔) فرماتے ہیں ” چنانچہ فرمایا۔وَ أَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعة: 4) یعنی صحابہؓ کی جماعت کو اسی قدر نہ سمجھو، بلکہ مسیح موعود کے زمانہ کی جماعت بھی صحابہ ہی ہو گی“۔( یعنی وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا، آپ کی بیعت کی، آپ کی صحبت سے مستفیض ہوئے پھر اپنے ایمان وایقان میں ترقی کی۔آپ نے فرمایا کہ یہ جماعت بھی صحابہ کی ہو گی۔) آپ مزید فرماتے ہیں کہ اس آیت کے متعلق مفسروں نے مان لیا ہے کہ یہ مسیح موعود کی جماعت ہے منھم کے لفظ سے پایا جاتا ہے کہ باطنی توجہ اور استفاضہ صحابہ ہی کی طرح ہو گا۔“ دوو ( ملفوظات جلد 1 صفحہ 431 مطبوعہ ربوہ) پس وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فیض پایا یقینا ان کا ایک مقام ہے اور ان میں سے ہر ایک ہمارے لئے ایک نمونہ ہے جن کی نیکی ، تقویٰ اور پاک تبدیلیوں کا معیار یقینا قابل تقلید ہے۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان صحابہ کی زندگی کے بعض واقعات ہم تک پہنچے ہیں۔پھر ان صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجالس کے واقعات اور کیفیات بھی ہم تک پہنچی ہے۔صحابہ کی روایات کا میں وقتافوقتاذ کر کر تا رہتا ہوں۔آج بھی میں چند ایسے واقعات یاروایات پیش کروں گا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تربیت کی وجہ سے اُس نور کی وجہ سے جو آپ نے اپنے آقا و مطاع حضرت محمد مصطفی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم سے لیا، اللہ تعالیٰ نے آپ کے صحابہ کی ایسی کا یا بیٹی کہ ہر ایک، ایک عجیب شان رکھنے والا بن گیا۔چاہے وہ غریب تھا یا امیر تھا۔پڑھا لکھا تھا یا ان پڑھ