خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 624
خطبات مسرور جلد ہشتم 624 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 دسمبر 2010 ڈوب جائیں۔اب یہ زیادتیاں اور یہ ظلم جو ہیں یہ صرف پاکستان تک نہیں ہیں بلکہ بعض مسلمان امیر ممالک ہیں جو اپنے تیل کی دولت کے بل بوتے پر غریب ملکوں میں بھی نفرتوں کی دیواریں کھڑی کر رہے ہیں۔دلیل سے مقابلہ تو یہ لوگ کر نہیں سکتے۔اگر اس سے کریں تو یہ اُن کا حق ہے کہ کریں۔لیکن ان کے پاس دلیل ہے کوئی نہیں، اس لئے سوائے بغض اور کینہ اور نفرتوں کی دیواریں کھڑی کرنے کے ان کا کوئی کام نہیں رہا۔جن غریب ملکوں کو اور خاص طور پر افریقہ کے بعض ممالک کو مدد دیتے ہیں، ایڈ مہیا کرتے ہیں تو وہاں اپنی دولت کے بل بوتے پر احمد یوں پر بعض پابندیاں لگوانے کی کوشش کی جاتی ہے۔لیکن احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے مضبوط ایمان کے ہیں، ان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔پھر یہ دعویٰ بھی یہ لوگ کرتے ہیں کہ ہم اہل عرب ہیں۔ہم سے زیادہ قرآن کو کون جانتا ہے؟ لیکن اس ایک حکم کو جس کی میں نے بات کی ہے کہ کسی قوم کی دشمنی تمہیں بے انصافی پر مجبور نہ کرے، اس کو تو یہ سمجھنا نہیں چاہتے اور نہ سمجھتے ہیں نہ اس پر عمل کرتے ہیں۔قرآن جاننا ایک علیحدہ چیز ہے ، بے شک جانتے ہوں گے لیکن قرآنی احکامات کو بھول گئے ہیں۔اسی لئے اس زمانے میں مسیح و مہدی کی ضرورت تھی جو ان کو راہِ راست پر لائے جس کو یہ لوگ اب قبول کرنا نہیں چاہتے۔یہی لوگ ہیں جنہوں نے بجائے اسلام کی خدمت کرنے کے اسلام کو بد نام کیا ہوا ہے۔آج اسلام کے خلاف دنیا میں جو مختلف محاذ کھڑے ہو رہے ہیں اور ہوئے ہوئے ہیں اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں جو اپنے زعم میں اسلام کے علمبردار بنے ہوئے ہیں۔بلکہ اس قسم کی حرکات کر کے یہ مخالفین اسلام کے بھی مدد گار بن رہے ہیں۔اور کوئی بعید نہیں کہ مخالفین اسلام کی شہ پر ہی یہ اس قسم کی منصوبہ بندیاں کر رہے ہوں۔اور ان کی عقل پے پردے پڑ گئے ہیں کہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسلام کو یہ تو ختم نہیں کر سکتے۔یہ دین تو اس لئے آیا تھا کہ اس نے پھیلنا ہے اور پھلنا ہے اور بڑھنا ہے اور انشاء اللہ بڑھے گا اور اسی لئے اس زمانے میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مبعوث فرمایا جو جری اللہ بن کر آئے اور اب آپ کی جماعت کا یہ کام ہے کہ اس دین کے پھیلانے کے لئے اور آنحضرت علی علیکم کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے اپنی سر توڑ کوشش کرے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہم کرتے رہیں گے۔ہماری فتح کا ہتھیار دعا پس پھر میں اپنی پہلی بات کی طرف آتا ہوں کہ دشمن کے تمام حربوں، حیلوں کا مقابلہ چاہے وہ پاکستان میں ہیں، ہندوستان کے بعض علاقوں میں ہیں، بعض افریقن ممالک میں ہیں جیسا کہ میں نے بتایا۔انڈو نیشیا میں گزشتہ دنوں احمدیوں کے خلاف ایک جگہ پر ایک جزیرے میں فساد اٹھایا گیا۔وہ احمدی جن کے خلاف چند سال پہلے ظلم روار کھا گیا تھا اور ان کے گھروں کو جلایا گیا تھا، توڑ پھوڑ کی گئی تھی، ان کو گھروں سے نکالا گیا تھا، وہ ایک عرصے