خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 603 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 603

خطبات مسرور جلد ہشتم 603 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 نومبر 2010 فرمایا: ” اور اس جگہ یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اس قدر ظلم جو صحابہ پر کیا گیا ایسے ظلم کے وقت میں ہمارے نبی صلی الی یکم نے اپنے اجتہاد سے کوئی تدبیر بیچنے کی ان کو نہیں بتلائی بلکہ بار بار یہی کہا کہ ان تمام دکھوں پر صبر کرو اور اگر کسی نے مقابلہ کے لئے کچھ عرض کیا تو اس کو روک دیا اور فرمایا کہ مجھے صبر کا حکم ہے۔غرض ہمیشہ آنحضرت علی علیکم صبر کی تاکید فرماتے رہے جب تک کہ آسمان سے حکم مقابلہ آگیا۔اب اس قسم کے صبر کی نظیر تم تمام اول اور آخر کے لوگوں میں تلاش کرو پھر اگر ممکن ہو تو اس کا نمونہ حضرت موسیٰ کی قوم میں سے یا حضرت عیسی کے حواریوں میں سے دستیاب کر کے ہمیں بتلاؤ“۔(گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔روحانی خزائن۔جلد 17۔صفحہ 11-10) اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ہمیشہ صبر اور استقامت دکھانے کی توفیق دیتا چلا جائے۔خاص طور پر ان جگہوں پر، ان ممالک میں، پاکستان میں اور بعض اور جگہوں پر جہاں احمدیوں پر بڑی سختیاں کی جارہی ہیں ، ان کا جینا دو بھر کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر اور استقامت عطا فرمائے اور ان کے دشمنوں کی بھی اپنی خاص قدرت دکھاتے ہوئے پکڑ کے سامان پیدا فرمائے۔ہمارا ہر عمل خدا تعالیٰ کی رضا کو جذب کرنے والا ہو اور ہم اس کے فضلوں کے وارث بنتے چلے جائیں۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 50 مورخہ 10 دسمبر تا 16 دسمبر 2010 صفحہ 5 تا8)