خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 576 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 576

خطبات مسرور جلد ہشتم 576 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 05 نومبر 2010 اور اس کی اطلاع دیں اور یہ ریکار ڈرکھنا کوئی مشکل نہیں ہے، سیکر ٹریانِ تحریک جدید کو صرف تھوڑی سی محنت کرنا پڑے گی۔افریقن ممالک میں نائیجیریا کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجموعی وصولی کے لحاظ سے افریقہ میں سر فہرست ہے۔انہوں نے گزشتہ سالوں میں تحریک جدید کی مالی قربانی میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔اللہ تعالی اس ترقی کو بڑھاتا رہے۔اس کے علاوہ گزشتہ سال کے مقابلے پر مجموعی وصولی کے اعتبار سے گیمبیا اور گھانا کی جماعتوں نے بھی نمایاں کام کیا ہے۔گیمبیا کا اضافہ چھیالیس فیصد ہے اور گھانا کا اکتیس فیصد ہے۔الحمد للہ۔لیکن میرے خیال میں گھانا میں مزید گنجائش ہے اور یہ پہلے نمبر پر آسکتا ہے۔اس بارے میں گھانا کو خاص طور پر تعد اد اور وصولی دونوں میں کوشش کرنی چاہئے۔شاملین میں اضافے کے اعتبار سے سیر الیون بین، برکینا فاسو، کینیا، یوگنڈا، آئیوری کوسٹ اور نائیجر کی جماعتیں قابل ذکر ہیں۔وکالت مال اول کے ریکارڈ کے مطابق مجاہدین دفتر اول کی کل تعداد جو سب سے پہلے شروع میں چھہتر سال پہلے شامل ہوئے تھے ، 5,927 ہے جس میں سے تین سو اکیاسی (381) مجاہدین خدا تعالیٰ کے فضل سے ابھی تک حیات ہیں اور اپنے چندے خود ادا کر رہے ہیں۔بقیہ پانچ ہزار پانچ سو چھیالیس (5,546) مرحومین میں سے تین ہزار تین سو بائیس (3,322) مرحومین دفتر اول کی طرف سے ان کے حقیقی ورثاء نے ادا ئیگی کر کے ان کے کھاتے جاری کر دیئے ہیں۔اور دو ہزار دو سو چو بیس (2,224) مرحومین کے کھاتے مخلصین جماعت نے جاری کروائے ہیں جو اُن کے حقیقی ورثاء نہیں ہیں۔اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے دفتر اول کے تمام کے تمام کھاتے زندہ ہیں۔اس خواہش کا اظہار حضرت خلیفتہ المسیح الرابع نے بھی کیا تھا اور تحریک فرمائی تھی۔اس کے بعد میں نے بھی تحریک کی تھی۔اس کے بعد سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے دو تین سالوں سے یہ تمام کھاتے جاری ہو گئے ہیں۔پاکستان میں تین بڑی جماعتیں ہیں۔اول، لاہور۔دوئم ، ربوہ۔سوئم ، کراچی۔اور مجموعی وصولی کے لحاظ سے زیادہ مالی قربانی کرنے والی جماعتیں راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، بہاولپور، میر پور خاص ، نوابشاہ، ڈیرہ غازی خان، جہلم ، خانیوال اور منڈی بہاؤالدین ہیں۔لاہور کے بارہ میں میں نے بتایا تھا کہ لاہور کی جماعت جہاں جانی قربانی میں بھی صف اول میں آگئی ہے وہاں انہوں نے تحریکات میں بھی ، مالی قربانیوں میں بھی اپنا اعزاز قائم رکھا ہے۔اور تحریک جدید کی مالی قربانی میں بھی جیسا کہ میں نے بتایا اول نمبر لاہور کا ہے۔لاہور کی جماعت کے شہداء کے جو غم تھے اس غم نے انہیں مایوس نہیں کیا، پیچھے نہیں ہٹایا بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی میں مزید تیزی پید اہوئی ہے۔جان مال وقت کی قربانی کا جو