خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 476
خطبات مسرور جلد ہشتم 476 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ مِنْ قَلْبٍ لَّا يَخْشَعُ وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَّا تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَّا يَنْفَعُ اَعُوْذُبِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَع۔اے اللہ ! میں تجھ سے ایسے دل سے پناہ مانگتا ہوں جس میں عاجزی اور انکساری نہیں، اور ایسی دعا سے پناہ مانگتا ہوں جو مقبول نہ ہو۔اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو اور ایسے علم سے جو کوئی فائدہ نہ دے۔میں ان چاروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔(سنن الترمذی کتاب الدعوات باب 68/68 حدیث نمبر 3482) اللَّهُمَّ اِنّى ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَاغْفِرْلِيْ مَغْفِرَةٌ مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغُفُورُ الرَّحِیم - اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کئے ہیں۔تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔تو اپنی جناب سے مجھے مغفرت عطا فرما دے اور مجھ پر رحم فرما۔اور اے خدا یقینا تو ہی بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء فی الصلاۃ حدیث نمبر 6326) اے اللہ ! مجھے میری خطائیں معاف فرمادے اور میرے سب معاملات میں میری لا علمی ( جہالت) اور میری زیادتی کے شر سے مجھے بچالے۔اور ہر اس ( نقصان اور شر سے بچالے جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔اے اللہ ! میری خطائیں بخش دے، میری دانستہ، نادانستہ اور ازراہ مذاق کی ہوئی ساری خطائیں مجھے بخش دے کہ یہ سب میرے اندر موجود ہیں۔جو خطائیں مجھ سے سرزد ہو چکیں اور جو ابھی نہیں ہوئیں اور جو مخفی طور پر مجھ سے سرزد ہوئیں اور جو کھلم کھلا میں نے کیں وہ سب مجھے بخش دے۔تو ہی آگے بڑھانے والا اور پیچھے ہٹادینے والا ہے اور تو ہی ہر چیز پر قادر ہے۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب قول النبي صلى الله اللهم اغفرلي۔۔حدیث نمبر 6398) اے اللہ ! میں اپنا آپ تیرے سپرد کرتا ہوں، تجھ پر توکل کرتا ہوں اور تجھ پر ایمان لاتا ہوں۔تیری طرف جھکتا ہوں اور تیری مدد کے ساتھ مد مقابل سے بحث کرتا ہوں اور تیرے ہی حضور اپنا مقدمہ پیش کرتا ہوں۔تو مجھے میرے اگلے پچھلے، اعلانیہ، پوشیدہ سب گناہ بخش دے۔تو ہی مقدم اور مؤخر ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه من الیل حدیث نمبر 6317) اللهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِن نُورًا وَفِي بَصَرِى نُورًا وَ فِى سَمْعِي نُوْرًا وَعَنْ يَمِيْنِى نُوْرًا وَعَنْ يَسَارِيْ نُورًا وَفَوْقِيَ نُوْرًا وَ تَحْتِى نُورًا وَامَامِي نُورًا وَخَلْفِي نُورًا وَاجْعَلْ لِيْ نُورًا۔اے اللہ ! تو میرے دل میں نور پیدا فرما دے، میری آنکھوں میں نور پیدا فرما دے، میرے کانوں میں نور پیدا فرمادے، میرے دائیں میرے بائیں، اوپر اور نیچے اور آگے اور پیچھے نور پیدا فرما دے۔اور مجھے نورِ مجسم بنا ( صحیح بخاری کتاب الدعوات باب الدعاء اذا انتبه من الیل حدیث نمبر 6316)