خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 409
خطبات مسرور جلد ہشتم 409 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 6 اگست 2010 اور ذکر الہی کی طرف بھی توجہ نظر آئی ہے۔اس لئے شاملین جلسہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بھی اس جلسہ میں اپنے اُس مقصد کو بھی جس کے لئے وہ آئے تھے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور یہی جلسہ کا مقصد ہے جیسا کہ میں نے کہا ہے اور ان کو کرنا چاہئے تھا۔اللہ کرے یہ جو تبدیلی لوگوں میں نظر آئی ہے دائمی تبدیلی ہو۔پھر جماعت احمد یہ عالمگیر کے مختلف ممالک میں بسنے والے احمدی جو عموماً UK کے جلسہ کے انتظار میں بھی ہوتے ہیں اور بڑے غور سے اسے دیکھتے اور سنتے بھی ہیں اور احمدیوں کو جو خاص طور پر UKاور جرمنی کے جلسے کا انتظار بھی ہوتا ہے۔یہ جلسے کا دیکھنا اور سنا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایم ٹی اے کے ذریعے سے آسان ہوا ہے ور نہ پاکستان کی جماعتوں میں تو جلسہ نہ ہونے کی وجہ سے محرومی کا احساس بہت بڑھ گیا تھا۔بہر حال جب ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دنیا جلسے کی کارروائی کو دیکھتی ہے اور سنتی ہے تو ایم ٹی اے کو شکریہ اور تعریف کے بے شمار خطوط اور ای میلز وغیرہ آتے ہیں۔ایم ٹی اے کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس سال میں اتنی زیادہ تعداد میں آئے ہیں اور ویسے تو ہر سال ہی آتے ہیں لیکن اس سال تعداد بڑھی ہے کہ جواب دینا ممکن نہیں۔بہر حال ان سب کا شکریہ جنہوں نے ایم ٹی اے کے کارکنوں کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایم ٹی اے کو براہ راست پیغامات کے علاوہ مجھے بھی بہت سے لوگ مبارکباد اور شکریہ کے خط لکھتے ہیں جن میں خاص طور پر ایم ٹی اے کے کارکنان کا ذکر بھی ہو تا ہے کہ ہمارا ان تک سلام بھی اور شکریہ کا پیغام بھی پہنچا دینا۔ماشاء اللہ یہ کارکنان جو کام کرنے والے ہیں ایم ٹی اے میں جن کی اکثریت volunteers کے طور پر کام کرتے ہیں۔اور سال ہا سال سے مستقل مزاجی سے کام کرتے چلے جارہے ہیں۔یہ سب شکریہ کے مستحق ہیں۔میں جماعت کی طرف سے بھی اور اپنی طرف سے بھی ان سب کا شکریہ ادا کر تاہوں۔یہاں UK میں ایم ٹی اے انٹر نیشنل میں کام کرنے والے ہیں ان کے علاوہ بھی دنیا کے بڑے ممالک میں ایم ٹی اے کے volunteers کام کر رہے ہیں، ان کا بھی شکریہ ادا کر تا ہوں۔اس کے علاوہ جماعت کی ویب سائٹ ہے alislam۔org کے نام سے جانی جاتی ہے۔یہ بھی جلسہ کے پروگراموں کو دکھانے میں بہت کر دار ادا کر رہی ہے۔اس میں بھی بے شمار volunteers کام کر رہے ہیں۔اور کئی کئی گھنٹے وقت دیتے ہیں۔امریکہ سے اس کا انتظام ہوتا ہے۔ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب اس کے انچارج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سال اتنازیادہ لوگوں نے اس کو استعمال کیا کہ اس کی سروس متاثر ہو رہی تھی اور رک رک کر لوگ دیکھ رہے تھے اور بہت زیادہ شکوے کے پیغام آئے کہ اس کی مزید بہتری کی طرف توجہ دیں۔بہر حال یہ تو ایک محدود تعداد کے لئے ہو تا ہے لیکن اس سال بہت کثیر تعداد میں اس کو استعمال کیا ہے۔alislam۔org کی جو ٹیم ہے اس کو بھی اب سوچنا چاہئے کہ کس طرح اس کا معیار مزید بہتر کیا جاسکے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جب وزٹ کرتے ہیں تو فائدہ اٹھائیں۔