خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 213 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 213

213 خطبات مسرور جلد ہشتم خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2010 کہ آپ کون سی جگہ رہتی ہیں۔(امیر صاحب نے ان سے پوچھا) تو انہوں نے بتایا کہ وہ Bordeaux کے علاقے میں رہتی ہیں۔اور یہ وہی علاقہ ہے جہاں سے ہم فرانس سے سپین جاتے ہوئے گزرے تھے۔اور جس دن گزرے تھے اسی دن انہوں نے بیعت فارم فیل (Fill) کیا۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے گو اس سفر کا پروگرام جیسا کہ میں نے کہا اچانک بنا لیکن اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو سمیٹنے والا بنا۔اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا فرمائے کہ بیعتیں بھی ہوئیں۔اللہ تعالیٰ نئے شامل ہونے والوں کو ایمان اور ایقان میں بڑھاتا چلا جائے اور ہم جماعت کی ترقی کے نظارے ہمیشہ دیکھتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل اپنے مسیح موعود کی تائید میں اور آپ سے کئے گئے وعدوں کے مطابق ہیں اور ہمارے ایمانوں کو بھی تقویت بخشتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیشہ ان فضلوں سے نواز تارہے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شمارہ 21 مورخہ 21 مئی تا 27 مئی 2010 صفحہ 5 تا 9)