خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 5 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 5

خطبات مسرور جلد ہشتم 5 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ یکم جنوری 2010 جَنَّتن (الرحمن : 47) یعنی جو شخص اپنے رب کی شان اور مقام سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو جنتیں مقرر ہیں۔دنیوی بھی اور اخروی بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس بارہ میں بیان فرماتے ہیں کہ: ”جو شخص خدا تعالیٰ کے مقام اور عزت کا پاس کر کے اور اس بات سے ڈر کر کہ ایک دن خدا کے حضور میں پوچھا جائے گا گناہ کو چھوڑتا ہے اُس کو دو بہشت عطا ہوں گے۔(1) اوّل اسی دنیا میں بہشتی زندگی اس کو عطا کی جاوے گی اور ایک پاک تبدیلی اس میں پیدا ہو جائے گی اور خدا اس کا متولی اور متکفل ہو گا۔(2) دوسرے مرنے کے بعد جاودانی بہشت اس کو عطا کیا جائے گا۔یہ اس لئے کہ وہ خدا سے ڈرا اور اس کو دنیا پر اور نفسانی جذبات پر مقدم کرلیا“۔لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 158 ) پس جمعہ کو جب اللہ تعالیٰ اپنے قرب کی تلاش کے موقعے زیادہ مہیا فرماتا ہے تو جو اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے والا ہے وہی حقیقی مومن ہے۔نیا سال اور دعائیں پس آج اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ نئے سال کے پہلے ہی دن کو اس طرح دعاؤں سے سجاؤ کہ سارا سال قبولیت دعا کے نظارے نظر آتے چلے جائیں۔اپنے لئے دعائیں ہیں۔اپنے اہل و عیال کے لئے دعائیں ہیں۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے لئے قربانیاں کرنے والوں کے لئے دعائیں ہیں۔جماعت کی ترقی کے لئے دعائیں ہیں۔جن جگہوں پر ہیں اس ماحول اور معاشرے کے لئے دعائیں ہیں۔ملک کے لئے دعائیں ہیں۔ایک مومن تبھی حقیقی مومن بھی کہلا سکتا ہے جب جس ملک میں رہ رہا ہے، جس کا شہری ہے، اس کے لئے بھی دعا کر رہا ہو۔پس یہ سب فرائض ہیں جو ایک احمدی کے سپرد کئے گئے ہیں اور ان کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے۔احمدیوں کی دعاؤں سے ہی دنیا کی بقا ہے۔انسانیت کی بقا ہے۔جنت کے راستوں کی طرف راہنمائی ہے۔اگر خود ہی ان راستوں کی طرف نہیں چل ر رہے تو دوسروں کو کیا راستہ دکھائیں گے۔ہم احمدی تو اس زمانہ کے آدم کے ماننے والے بھی ہیں جو جنت سے نکلنے کے لئے نہیں آیا۔جو نہ صرف دونوں جنتوں کا وارث بنا بلکہ جنت کی طرف لے جانے کے لئے اُس تعلیم کے ساتھ آیا جو آپ کے آقا و مولیٰ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ ہم لائے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً فرمایا کہ ”خَلَقَ آدَمَ فَاكْرَمَهُ - جَرِيُّ اللهِ فِى حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ بُشْرَى لَكَ يَا احْمَدِی اس نے اس آدم کو پیدا کیا اور پھر اُس کو