خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 209 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 209

خطبات مسرور جلد ہشتم 209 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اپریل 2010 مومن طاہر صاحب نے بڑی محنت سے کیا ہے وہ بھی میں نے کہا، ہم بھجوائیں تو رکھیں گے ؟ انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی سے۔تو بہر حال اس کا بھی انتظام وہاں ہو گیا۔یہ سفر ہمارے لئے جہاں معلوماتی تھا وہاں جماعت اور اسلام کے تعارف کا باعث بھی بن گیا۔اللہ کرے کہ عیسائی دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے لگ جائے کہ کفن مسیح اصل میں کفن نہیں بلکہ حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب سے زندہ بچ جانے اور لمبی عمر پانے کا ایک معجزاتی نشان کا ثبوت ہے۔مکرم سید میر محمود احمد صاحب کی نگرانی میں ربوہ میں مرہم عیسی پر ریسرچ ہوئی ہے اور مزید وہ کر بھی رہے ہیں۔اس سے بھی یہ ثابت ہے کہ اس مرہم کی وجہ سے بھی ایک خاص ٹمپریچر اور حالات میں اس قسم کے کپڑے پر عکس نمودار ہوئے۔انہوں نے لڑکے پر تجربہ کیا اور اس کی شبیہ بن گئی۔ان کی ریسرچ بھی اب آگے بڑھ رہی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بھی فرمایا تھا کہ بعض کیمیائی عمل بھی ہیں جن کی وجہ سے یہ عکس بنا۔امونیا اور سلفر کی وجہ سے جو کیمیائی عمل ہوئے اور اس علاقے میں دونوں چیزوں کے ذخائر موجود ہیں اور بعید نہیں کہ جب زلزلہ آیا ہو تو اس وقت یہ گیسز نکلی ہوں جس کی وجہ سے وہ عکس جو ان میں ہے اور زیادہ مضبوط ہو گیا اور فکس (Fix) ہو گیا۔مکرم میر محمود احمد صاحب کا میں نے ذکر کیا ان کی ٹیم اس نہج پر بھی کام کر رہی ہے۔اور ان کی تحقیق کو ایک عیسائی سکالر نار ما والر ( Norma Waller) نے جو یہیں کی انگلستان کی ہیں بڑا سراہا اور اپنی ایک کتاب میں اس ریسرچ کا ذکر بھی کیا۔سنا ہے کہ وہ فوت ہو گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ اور سکالر پیدا کر دے گا جو اس ریسرچ کو آگے لے جانے والے ہوں گے کیونکہ ابھی تک تو یہی ہوتا آیا ہے کہ اسلام کے حق میں اسلام کی صداقت کے ثبوت میں اللہ تعالیٰ عیسائیوں سے بھی بعض ایسی باتیں نکلواتا ہے جو ہمارے حق میں جاتی ہیں۔بہر حال یہ تحقیق جو ہے یہ دنیا کی مزید تسلی کے لئے کی جارہی ہے۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم تو اس یقین پر قائم ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب سے بچ گئے تھے۔کشمیر میں محلہ خانیار میں دفن ہیں۔لیکن آج کل پھر ایک روچلی ہوئی ہے کفن مسیح کے بارے میں بھی کہ اس کو غلط ثابت کیا جائے کہ یہ اتنے سال پرانا نہیں ہے بلکہ ہزار سال پرانا ہے۔کوئی کہتے ہیں معین وقت نہیں ہے۔لیکن بہر حال اس کو غلط ثابت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔کیونکہ اس تصویر سے زندگی کے آثار نمایاں ہوتے ہیں اور یہ عیسائیت کو برداشت نہیں۔بلکہ اب مسلمانوں کی طرف سے کشمیر میں حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر دیکھنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔شاید یہ بھی کسی بڑی سازش اور اس کڑی کا نتیجہ ہو جس کے تحت آج کل کفن مسیح پر بحث ہو رہی ہے۔کاش کہ جو چیزیں مسلمانوں کے پاس ہیں اس کے ذریعے وہ اسلام کی برتری ثابت کر سکیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مرہم عیسی کے بارے میں اور عیسی علیہ السلام کی زندگی کے بارے میں فرماتے ہیں کہ رومی زبان میں حضرت مسیح کے زمانہ میں ہی کچھ تھوڑا عرصہ واقعہ صلیب کے بعد ایک