خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 483 of 776

خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 483

483 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 خطبات مسرور جلد ہشتم یاد رکھا کرتے تھے۔اپنے کاروباری حلقے میں بھی اور محلے میں بھی بڑے مشہور تھے اور بڑے پسند کئے جاتے تھے۔ہر دلعزیز تھے۔بڑے صلح جو تھے۔اپنوں غیروں سبھی کا خیال رکھتے تھے اور صابر شاکر انسان تھے۔ان کے جنازے پر وہاں غیر از جماعت کاروباری حضرات جو ہیں ان کی بھی کثیر تعداد شامل ہوئی۔اسی طرح ان کے جو بہت سارے مستقل گاہک تھے گاہک وہ بھی ان کے جنازے میں شامل ہوئے۔خاص صفت ان کی مہمان نوازی کی تھی۔بڑے شوق سے مہمان نوازی کیا کرتے تھے۔ان کی اہلیہ بھی لجنہ کی صدر رہی ہیں۔مرحوم کے بوڑھے والدین زندہ ہیں اور پانچ بھائی اور چار بہنوں کے علاوہ اہلیہ ہے، اور ایک بیٹا ہے جس کی تئیس سال عمر ہے۔عائشہ نصیر اٹھارہ سال کی بیٹی ہیں اور ایک گیارہ سالہ بچی شجیلہ نصیر ہیں۔اللہ تعالیٰ ان لواحقین کو ، عزیزوں کو، پیاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اور شہید مرحوم کے درجات بلند کرتا چلا جائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل جلد 17 شماره 40 مورخہ یکم اکتوبر تا07 اکتوبر 2010 صفحه 5 تا 9)