خطبات مسرور (جلد 8۔ 2010ء) — Page 480
خطبات مسرور جلد ہشتم 480 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 ستمبر 2010 عطا کرتا ہے اور اس دنیا کے حکیموں اور فلاسفروں کی آنکھوں اور دلوں پر سخت پر دے تاریکی کے ڈال دیتا ہے۔مگر میں تیری جناب میں عجز اور تضرع سے عرض کرتا ہوں کہ ان لوگوں میں سے بھی ایک جماعت ہماری طرف کھینچ لا جیسے تو نے بعض کو کھینچا بھی ہے اور ان کو بھی آنکھیں بخش اور کان عطا کر اور دل عنایت فرماتا وہ دیکھیں اور سنیں اور سمجھیں اور تیری اس نعمت کا جو تو نے اپنے وقت پر نازل کی ہے قدر پہچان کر اس کے حاصل کرنے کے لئے متوجہ ہو جائیں۔اگر تو چاہے تو تو ایسا کر سکتا ہے کیونکہ کوئی بات تیرے آگے انہونی نہیں“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد نمبر 3 صفحہ نمبر 120) آئینہ کمالات اسلام میں یہ لکھا ہے۔فرماتے ہیں کہ : ”اے میرے رب ! اپنے بندہ کی نصرت فرما۔اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر۔اے میرے رب ! میری دعاسن۔اور اسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جاتا رہے گا۔اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بد کلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی خدا! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ نمبر 569) فرمایا کہ: (آج) میں اپنی جماعت کے لئے اور پھر قادیان کے لئے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا کہ زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں۔فَسَخِقُهُم تَسحیقہ۔پس ہیں ڈال ان کو خوب پیس ڈالنا۔فرمایا کہ: ”میرے دل میں (خیال) آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے۔اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر لکھی ہوئی ہے۔اور وہ دعا یہ ہے۔" يَا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِي وَمَزِّقُ أَعْدَانَكَ وَاعْدَائِي وَانْجِزْ وَعْدَكَ وَانْصُرُ عَبْدَكَ وَآرِنَا أَيَّامَكَ وَشَهِرْ لَنَا حُسَامَكَ وَلَا تَذَرْمِنَ الْكَافِرِيْنَ شَرِيرًا۔“ اے میرے رب تو میری دعاسن اور اپنے دشمنوں اور میرے دشمنوں کو پیس ڈال۔ٹکڑے ٹکڑے کر دے اور اپنے وعدہ کو پورا فرما اور اپنے بندے کی مدد فرما اور ہمیں اپنے دن دکھا اور ہمارے لئے اپنی تلوار سونت لے۔اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔“ اللہ تعالیٰ آج بھی ہمیں خارق عادت نشان دکھائے۔(تذکرہ صفحہ نمبر 426,427 ایڈیشن چہارم ربوہ ) یہ بھی الہامی دعا ہے سُبحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَالِ مُحَمَّدٍ پاک ہے اللہ اپنی حمد کے ساتھ۔پاک ہے اللہ جو بہت عظیم ہے۔اے اللہ رحمتیں بھیج ، آپ صلی علی نظم ( تذکرہ صفحہ نمبر 25 ایڈیشن چہارم ربوہ ) اور آپ کی آل پر۔