خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 360 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 360

360 خطبه جمعه فرموده 7 اگست 2009 خطبات مسرور جلد هفتم ایک سعید فطرت جماعت احمدیہ میں داخل ہوتا ہے۔آپ کا یہ جو مقام تھا اس میں اللہ تعالیٰ نے کس طرح آپ کی تائیدات کا وعدہ کیا اور کس طرح آپ کو یہ ارفع مقام دینے کا آپ سے وعدہ فرمایا۔یہ وعدہ اس زمانہ میں پورا ہوا جب آپ نے دعوئی فرمایا اور آج تک یہ وعدہ اللہ تعالیٰ پورا فرما تا چلا جا رہا ہے۔انبیاء کی مخالفت ہوتی ہے آپ کی بھی ہوئی اور ہورہی ہے۔جماعت احمدیہ کی بھی مخالفت ہو رہی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے آپ کے مقام کو اس وقت بھی بلندیوں سے سرفراز فرمایا جب آپ نے دعوئی فرمایا اور آج تک بھی فرماتا چلا جا رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے کہ اللہ فرماتا ہے يَا أَحْمَدُ فَاضَتِ الرَّحْمَةُ عَلَى شَفَتَيْكَ إِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا يَرْفَعُ اللَّهُ ذِكْرَكَ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کہ اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری کی گئی۔تو میری آنکھوں کے سامنے ہے۔خدا تیرا ذکر بلند کرے گا اور اپنی نعمت دنیا و آخرت میں تیرے پر پوری کرے گا۔( تذکرہ صفحہ 39۔ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) پھر ایک الہام ہوا کہ حَمَاكَ اللهُ۔نَصَرَكَ اللهُ۔رَفَعَ اللهُ حُجَّةَ الْإِسْلَامِ۔جَمَالٌ۔هُوَ الَّذِى أَمْشَاكُمْ فِي كُلِّ حَالٍ لَا تُحَاطُ اَسْرَارُ الْاَوْلِيَاء - خدا تیری حمایت کرے گا، خدا تجھ کو مد دے گا ، خدا حجت اسلام کو بلند کرے گا۔جمال الہی ہے۔جس نے ہر حال میں تمہارا تحقیہ کیا ہے۔( تجھے پاک صاف کیا ہے)۔خدائے تعالیٰ کو جو اپنے ولیوں میں اسرار ہیں وہ احاطہ سے باہر ہیں کوئی کسی راہ سے اس کی طرف کھینچا جاتا ہے اور کوئی کسی راہ سے۔“ تذکرہ صفحہ 74۔ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) پس آج خدا تعالیٰ تک پہنچنا ہے اور اللہ تعالیٰ کو دیکھنا ہے اس کا حسن دیکھنا ہے تو آنحضرت موہ کے اس عاشق اور مسیح و مہدی کے ساتھ جا کر ہی نظر آ سکتا ہے۔کیا خدا تعالیٰ کی طرف جھوٹ منسوب کر کے کوئی اپنی شان بڑھا سکتا ہے؟ اب تک تو خدا تعالیٰ کو اس طرح جھوٹ منسوب کرنے والے کو ذلیل ورسوا کر دینا چاہئے تھا۔لیکن نہیں ، وہ خدا جو اپنے بندے پر اپنا کلام اتارتا ہے یہ اس خدا تعالیٰ کے بچے اور بھیجے ہوئے کا کلام ہے جس سے اللہ تعالیٰ نے کلام کیا اور اس نے ہمیں بتایا۔اسی لئے ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام ہر روز ایک نئی شان سے اوپر ہی اوپر بڑھ رہا ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ سے پھر یہ بھی وعدہ فرمایا تھا کہ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ۔ہم نے تیرا وہ بوجھ جس نے تیری کمر توڑ دی اتار دیا ہے اور تیرے ذکر کو اونچا کر دیا ہے۔“ تذکرہ صفحہ 74۔ایڈیشن چہارم 2004 ء مطبوعہ ربوہ ) پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ' آج حضرت خداوند کریم کی طرف سے یہ الہام ہوا کہ یا عَبْدَ الرَّافِعِ إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى إِنِّي مُعِزُّكَ لَا مَانِعَ لِمَا أُعْطِي کہ اے رفعت بخشنے والے خدا کے بندے!