خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page ix
خطبات مسرور جلد ہفتم vi فہرست خطبات 24 12 جون بیت الفتوح لندن 264 275 صفت الواسع۔حضرت مسیح موعود کے ذریعہ اسلام کی شان کا دوبارہ ظہور۔آپ کی ابتدائی زندگی میں اپنے آقا و مطاع کی زندگی کی جھلک نظر آتی ہے۔آپ کا عبادت اور نبی کریم پر درود کے باعث لوگوں کی حالت پر رونا۔قرآن و اسلام کی برتری کی کوششوں میں لگے رہنا۔الہام وسع مَكَانَكَ کا متعدد بار ہونا اور اس میں حکمت۔قادیان میں اس الہام کے مختلف طرح سے پورا ہونے کا ذکر۔اس الہام کی روشنی میں ساری دنیا میں مساجد کی تعمیر کے حوالہ سے مختلف واقعات کا بیان۔25 19 جون بیت الفتوح لندن 287276 صفت الرافع - جماعت کو اعمال صالحہ کی ضرورت ہے نبی کریم پر ایمان اور اعمال صالحہ کے نتیجہ میں ایک جاہل قوم کو خدا کا بلندی عطا کرنا۔مسلمانوں کا قرآن کو چھوڑنا اور پستی میں جانا اور ان کا ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہونا۔اسلامی ممالک کے ملکی معاملات میں امریکہ و یورپ کی مداخلت۔غیر احمدیوں کا حضرت مسیح موعود کا انکار کرنا بلکہ مسلمان کی تعریف وہ کرنا جس میں آپ کو گالیاں دی جاتی ہیں۔حضرت اقدس کا نبی کریم سے عشق۔اس زمانے میں صرف حضرت اقدس کو آنحضرت اللہ کے نور کا ادراک ہے۔اللَّهُ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ کی تفسیر بیان فرمودہ حضرت اقدس انا براہین احمدیہ کی روشنی میں آنحضرت ﷺ کے نور کا ذکر نماز اور اعمال صالحہ کی طرف توجہ کی نصیحت۔26 26 جون بیت الفتوح لندن 288 29 صفت الرافع۔آنحضرت کے نور سے حصہ لینے والے اپنی عبادتوں اور اعمال صالحہ کی طرف توجہ دیتے ہیں۔خلافت ایک نعمت ہے جس سے جماعت کی اصلاح ہوتی ہے اور دوسرے اس سے محروم ہیں۔ایک غیر احمدی کا دوران ملاقات سوال کرنا کہ کیا وجہ ہے کہ مسجدیں آجکل زیادہ آباد ہیں لیکن پھر بھی نتائج وہ نہیں جو ہونے چاہئیں۔انسان کا یہ کام ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے دل کا مطالعہ کرے تب نیکیوں کے حقیقی اثرات ظاہر ہوں گے۔نبی کریم اور قرآن کی محبت جماعت میں حضرت مسیح موعود نے ہی پیدا کی ہے۔ہر احمدی کی ذمہ داری ہے کہ حضرت مسیح موعود کے علم کلام کی جگالی کرتا رہے۔ارشادات حضرت مسیح موعود کی روشنی میں عبادت کی حقیقت ، مخالفین کی مخالفت پر صبر اور دعا کی تلقین۔نماز کی اہمیت کا بیان۔عبادتوں کے معیار حاصل کرنے کے طریقوں کا ذکر۔کارکنان ، عہدیداران اور واقفین زندگی کو مسجدوں کو آباد کرنے کی طرف توجہ۔اگر خدا کا خوف اور خالص ہو کر اس کی عبادت نہیں تو جو جتنا مرضی صائب الرائے اور عالم ہو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔27 03 جولائی بیت الفتوح لندن 300 310 صفت الرافع - ارشادات حضرت اقدس کی روشنی میں عرش الہی کی حقیقت۔ایک انگریز عیسائی کا کفارہ اور الوہیت مسیح کے عقیدہ کا انکار اور اسلام کی طرف میلان کا اظہار۔قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں حضرت عیسی" کے جسمانی رفع کا رد اور وفات کا ثبوت۔کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کی اہمیت کا ذکر۔ہر گھر میں کتب حضرت اقدس رکھنے کی ہدایت۔