خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 535 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 535

535 خطبہ جمعہ فرموده 13 نومبر 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم جنت ہے۔اس دنیا کی بشری کیا ہے؟ آپ نے فرمایا رویا صالحہ ہے جو بندہ دیکھتا ہے یا اس کی خاطر دوسروں کو دکھائی جاتی ہیں۔ان رؤیاء صالحہ میں انعامات کی خوشخبریاں دی جاتی ہیں۔پس یہ رویا جو ہیں یہ بے مقصد نہیں ہوتیں۔کبھی خوف کو امن میں بدلنے کے بارہ میں ہوتی ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ ان کو پورا فرماتا ہے اور مومنین کی زندگی کو جو خوف میں ہوتی ہے امن میں بدل دیتا ہے۔کبھی انعامات کے نزول کے بارہ میں ہوتی ہیں اور ایک مومن ہر لمحہ اپنی زندگی میں اور جماعتی زندگی میں یہ دیکھتا ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ انعامات کی بارش برسا رہا ہوتا ہے۔اس بارہ میں اللہ تعالیٰ پہلے کئی مومنوں کو بتا بھی چکا ہوتا ہے کہ اس طرح ہوگا اور (ویسے ہی ) ہوتا ہے۔پس یہ بھی انعامات ہیں۔ان کے بارہ میں اللہ تعالی مبشر خوا ہیں دکھا کر اطلاع دے رہا ہوتا ہے۔اور پھر بہت ساری مبشر خوا میں ہوتی ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے نواز رہا ہے اور اس کی تائید مومنین کے ساتھ ہے۔پس جب مومنین کی جماعت کا ہر عمل اور فعل خدا تعالیٰ کی خاطر ہو جاتا ہے۔جب وہ ایک جماعت بن جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے دوست بننے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں آپس کے اس تعلق کی وجہ سے جو خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ہوتا ہے بشارتیں بھی ملتی ہیں۔آج ہمیں یہ محبت جماعت اور خلافت کے اس مضبوط رشتہ سے اور خدا تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر نظر آتی ہے اور اللہ تعالیٰ ایمان میں مضبوطی کی خاطر رویا صالحہ مومنین کو دکھاتا رہتا ہے۔پس جب تک یہ مضبوط رشتہ پروان چڑھتار ہے گا اور قائم رہے گا مومنین اللہ تعالیٰ کی طرف سے خوشخبریوں سے حصہ پاتے رہیں گے اور ایک مومن کے لئے اللہ تعالیٰ کی بشارتیں عظیم الشان کامیابی کا اعلان کرتی رہیں گی تا کہ ایمان میں ترقی ہوتی رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: یعنی ایماندار لوگ دنیوی زندگی اور آخرت میں بھی تبشیر کے نشان پاتے رہیں گے۔جن کے ذریعہ سے وہ دنیا اور آخرت میں معرفت اور محبت کے میدانوں میں نا پیدا کنار ترقیاں کرتے جائیں گے۔یہ خدا کی باتیں ہیں جو کبھی نہیں ملیں گی۔اور تبشیر کے نشانوں کو پالینا یہی فوز عظیم ہے۔یعنی یہی ایک امر ہے جو محبت اور معرفت کے منتہی مقام تک پہنچا دیتا ہے“۔( یعنی محبت اور معرفت کے انتہائی مقام تک لے جاتا ہے۔) تصدیق النبی۔ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات صفحہ 15-14 مطبوعہ کریمی پریس لاہور ) اللہ کرے کہ اس نکتہ کو ہم سمجھنے والے ہوں اور اپنے ایمانوں اور تقویٰ کو اُس معیار تک لے جائیں جہاں خدا تعالیٰ کی معرفت اور محبت میں قدم آگے سے آگے بڑھتے چلے جائیں۔اس کی رضا کی جنتوں کو حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ہر خوف کو امن میں بدلتا رہے اور ہمارے گناہوں اور لغزشوں کو اپنی رحمت کی چادر میں ڈھانپتے ہوئے ہمارے غموں کو ہمیشہ دُور فرماتا رہے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 49 مورخہ 4 دسمبر تا 10 دسمبر 2009ء صفحہ 5 تا صفحہ 7)