خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 446
446 خطبه جمعه فرموده 18 ستمبر 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم رکھنا چاہئے کہ جمعہ کے لئے مسجد آنا یا اگر مسجد نہیں ہے تو چند احمدیوں کا اکٹھے ہو کر جمع ہو کر جمعہ پڑھنا انتہائی اہم ہے۔پس صرف رمضان کا آخری جمعہ یا رمضان کے جو باقی جمعے ہیں صرف وہی مسجد کی حاضری بڑھانے والے اور دکھانے والے نہ ہوں بلکہ سارا سال ہی ہمیں یہ نظر آئے کہ ہماری مسجد میں اپنی گنجائش سے تھوڑی پڑ گئی ہیں۔اب یہ نمازیوں سے چھلکنی شروع ہوگئی ہیں۔جمعوں کی اہمیت کے بارے میں اب میں بعض مزید احادیث بھی پیش کرتا ہوں جن سے جمعہ کے مختلف مسائل کا بھی پتہ لگتا ہے اور اہمیت کا بھی پتہ لگتا ہے۔حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر وہ شخص جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس پر جمعہ کے دن جمعہ پڑھنا فرض کیا گیا ہے، سوائے مریض ، مسافر اور عورت اور بچے اور غلام کے۔جس شخص نے لہو ولعب اور تجارت کی وجہ سے جمعہ سے لا پرواہی برتی۔اللہ تعالیٰ بھی اس سے بے پرواہی کا سلوک کرے گا۔یقیناً اللہ تعالیٰ بے نیاز اور حمد والا ہے۔( سنن دار قطنی۔کتاب الجمعۃ۔باب من تجب علیہ الجمعہ حدیث نمبر 1560 دار الكتب العلمیة بیروت 2003ء) پھر ایک حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جمعہ کے دن نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔مجمع الزوائد ومنبع الفوائد۔جلد دوم - کتاب الصلاۃ باب فی الجمعة وفضلها حدیث نمبر 2999 دارالکتب العلمیة بیروت 2001 ء) پس ہر قسم کی نیکیاں جو جمعہ کی نماز کے علاوہ جمعہ کے دن کی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا اجر بھی کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حکم کی بجا آوری سے بڑھ کر تو کوئی نیکی نہیں ہے اور حکم بھی وہ جو انتہائی فرائض میں داخل ہے۔پس جمعہ کی نماز کے لئے آنا نیکیوں میں سب سے زیادہ بڑھانے کا موجب بنتا ہے اور یہی چیز ہے جو منافق اور مومن کی پہچان بھی کرواتا ہے۔جیسا کہ ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابن عباس سے مروی ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس کسی نے بلا وجہ جمعہ چھوڑ اوہ اعمال نامے میں منافق لکھا جائے گا جسے نہ تو مٹایا جا سکے گا اور نہ ہی تبدیل کیا جاسکے گا۔(مجمع الزوائد ومنبع الفوائد - جلد دوم - کتاب الصلاۃ باب فی الجمعة وفصلها حدیث نمبر 299 دارالکتب العلمیة بیروت 2001 ء ) پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت جعد الضمری روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس نے تساہل کرتے ہوئے لگاتار تین جمعے چھوڑے ( سستی کرتے ہوئے تین جمعے لگا تار چھوڑے) اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر کر دیتا ہے۔(ابوداؤ د کتاب الصلوۃ باب في تفريح ابواب الجمعة باب التشدید فی ترک الجمعة حدیث نمبر 1052) اور جب مہر کر دیتا ہے تو پھر نیکیاں کرنے کی توفیق بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے اور آہستہ آہستہ انسان بالکل ہی دور ہٹ جاتا ہے۔