خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 22 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 22

خطبات مسرور جلد ہفتم 22 خطبہ جمعہ فرمودہ 9 جنوری 2009 چندہ دینے کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں نمبر 1 پر ہے۔ان کا چندہ 78۔92 پاؤنڈ ہے۔پھر فرانس ہے۔پھر سوئٹزرلینڈ ہے۔پھر برطانیہ ہے۔پھر بیلجیئم ہے۔افریقہ کی جماعتوں میں نائیجیریا اس سال تحریک جدید میں بھی اول تھا اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید میں بھی اس کی پہلی پوزیشن ہے اور سب سے اچھی بات ان کی یہ ہے کہ گزشتہ سال ان کے چندہ دہندگان 13 ہزار 729 تھے اس سال انہوں نے 10 ہزار اور 69 کا اضافہ کیا ہے اور یہ بڑا اضافہ ہے، ماشاء اللہ ، ان کی 23 ہزار 700 تعداد ہے لیکن یہاں بھی مزید گنجائش ہے۔پھر غانا ہے یہاں بھی 3 ہزار 776 نئے شامل ہوئے ہیں۔پھر بورکینا فاسو ہے۔بینن ہے، سیرالیون ہے۔وقف جدید کے مالی نظام میں چندہ دینے والوں کی کل تعداد اللہ کے فضل سے 5لاکھ 37 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے اور اس سال 27 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔بعض ممالک کی رپورٹس مکمل نہیں ہیں۔اس لئے تعداد میں یہ اضافہ آخری نہیں کہا جاسکتا۔جیسا کہ میں پہلے بھی ایک دفعہ کہہ چکا ہوں کہ بچوں کو توجہ دلائیں، بچوں میں جتنا اضافہ ہوتا ہے اگر اس کا نصف بھی ہر جماعت اپنے میں اضافہ کرنے کی کوشش کرے تو تعداد کہیں زیادہ بڑھ سکتی ہے بچوں کی طرف سے بے شک پچاس پینس ہی ادا کریں لیکن ان کو ایک عادت ہونی چاہئے۔اسی طرح نو مبائعین ہیں ان کو بھی ٹوکن کے طور پر دینے کی بھی عادت ڈالیں اور وقف جدید میں ان کو شامل کریں۔بعض اور ممالک بھی ہیں جن میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔مڈل ایسٹ کی جماعتیں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں کے میدان میں بہت زیادہ آگے بڑھ رہی ہیں۔ان میں سے ایک جماعت ایسی ہے جو پہلی دس پوزیشنوں پر ہے۔انگلستان کی وصولی کے لحاظ سے جو پہلی دس جماعتیں ہیں، ان میں ووسٹر پارک، لندن مسجد ،سٹن، ٹوٹنگ، نیو مالڈن، انر پارک، ویسٹ ہل، بیت الفتوح آٹھویں نمبر پر، ہنسلو نارتھ ، نویں نمبر پر ہیچم دسویں نمبر پر ہے۔امریکہ کی جو پہلی پانچ جماعتیں ہیں ان میں نمبر سیلیکان ویلی ، لاس اینجلس ایسٹ، شکا گوویسٹ، ڈیٹرائٹ اور پانچویں نمبر پر لاس اینجلس ویسٹ۔پاکستان کے بالغان کا جو چندہ ہے اس میں پہلی تین جماعتیں ہیں لاہور نمبر 1، کراچی نمبر 2 اور ربوہ نمبر 3 اور پھر اضلاع میں پہلی دس جماعتیں ہیں۔سیالکوٹ ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخو پورہ، نمبر 7 میر پور خاص آٹھویں نمبر پر ملتان 9 سرگودھا اور دس گجرات۔وہاں کیونکہ دفتر اطفال کا علیحدہ انتظام رکھا جاتا ہے اس کے لحاظ سے بچوں میں پہلی پوزیشن لاہور کی ہے، دوسری کراچی کی (وہی بالغان والی ترتیب ) اور تیسری ربوہ کی۔اور اطفال میں اضلاع کے لحاظ سے نمبر ایک اسلام آباد ہے، نمبر 2 سیالکوٹ نمبر 3 گوجرانوالہ نمبر 4 شیخو پورہ، راولپنڈی، فیصل آباد، میر پور خاص، سرگودھا، نارووال،