خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 303
خطبات مسرور جلد ہفتم 303 خطبہ جمعہ فرمودہ 3 جولائی 2009 حضرت عیسی کی وفات بیان کیا ہے۔لیکن ابھی بھی اُمت مسلمہ میں رَفَعَ اِلَی کے جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر جانے سے تعبیر کیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں مجھے کسی نے لکھا تھا۔یعنی مغربی ممالک سے کہ ایک زیر تبلیغ دوست ہیں وہ کہتے ہیں باقی تو سب کچھ ٹھیک ہے لیکن رفع کے مسئلے پر ابھی تسلی نہیں ہوئی یہ جو تم لوگ دلیلیں دیتے ہو مجھے سمجھ نہیں آتیں۔برصغیر اور اکثر مسلمان ممالک جو ہیں ان کا ایک بہت بڑا طبقہ جس کو مذہب سے دلچسپی ہے بشمول بعض عرب ممالک کے وہ مسلمان جو عربی بھی جانتے ہیں، عربی کے الفاظ کا فہم بھی زیادہ ہے۔ان میں سے بہت سی اکثریت یہی کہتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام زندہ آسمان پر موجود ہیں۔کچھ عرصہ ہوا پاکستان سے ہمارے ایک دوست یہاں آئے تھے ، غیر از جماعت۔اکثر مختلف غیر از جماعت دوست ملنے آتے رہتے ہیں جن کے کچھ تعلقات ہیں، تعلق ہے یا کسی ذریعہ سے رابطہ ہوتا ہے۔تو انہوں نے یہ کہا کہ قرآن کریم سے حضرت عیسی کی وفات ثابت نہیں ہوتی۔تو بہر حال جب میں نے ان کو آیات کا حوالہ دیا تو پھر وقت بھی تھوڑا تھا۔یہ کہ کر اٹھ کر چلے گئے کہ انشاء اللہ پھر آؤں گا تو بات کریں گے۔لیکن بہر حال کئی ماہ گزر چکے ہیں ابھی تک تو وہ نہیں آئے۔تو کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگوں میں، مسلمانوں میں علماء نے یا غلط مفسرین نے اتنا زیادہ گھوٹ کر یہ پلا دیا ہے اور دلوں میں ڈال دیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی کے بعد زیادہ شدت سے ذہنوں میں ڈالا جاتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام آسمان پر زندہ ہیں اور انہی کی بعثت ثانی ان کے اپنے وجود میں ہونی ہے۔لیکن جو سعید فطرت ہیں وہ کسی مذہب کے بھی ہوں اللہ تعالیٰ ان کی راہنمائی فرماتا ہے۔چند دن ہوئے ایک انگریز عیسائی دوست جو پی۔ایچ۔ڈی کر رہے ہیں یا کر لی ہے، سائنس کے مضمون کے سٹوڈنٹ ہیں ، وہ ملنے آئے تھے۔احمدیت سے بہت قریب ہیں، دلچسپی ہے ان کو احمدیت میں۔انہوں نے یہ بتایا کہ وہ حضرت عیسی کے خدا ہونے اور کفارہ والے جو نظریات ہیں ان کو نہیں مانتے اور اسی وجہ سے وہ اسلام کے قریب ہوئے ہیں۔تو عیسائی جو نیک فطرت ہیں۔وہ تو اس نظریہ کو، اپنے نظریہ کو غلط کرتے ہوئے اسلام کے قریب ہورہے ہیں اور جن لوگوں کو اسلام کا دفاع کرنا چاہئے وہ مخالفین کے دلائل کو مضبوط کر رہے ہیں۔تو اسی طرح جو بے شمار عیسائی ہیں اسلام میں احمدیت کے ذریعہ داخل ہوتے ہیں وہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک انسان اور ایک نبی مانتے ہیں۔جو اپنے وقت میں آیا اور اپنی زندگی گزار کر دنیا سے رخصت ہوا۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا مسلمان اپنے اس عقیدہ کی بنیا د قرآن کریم کی آیات پر رکھتے ہیں۔یہ دو آیات میں پیش کرتا ہوں۔لیکن اس کے بعد پھر ان کی جو تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے اس میں سے کچھ تھوڑ اسا حصہ بیان کروں گا۔