خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 13
خطبات مسرور جلد ہفتم 2 13 خطبہ جمعہ فرمودہ 9 جنوری 2009 فرمودہ مورخہ 9 جنوری 2009ء بمطابق 9 صلح 1388 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج کا مضمون شروع کرنے سے پہلے میں گزشتہ خطبہ جمعہ کے تسلسل میں ایک وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔گو کہ کافی تعداد نے بلکہ اکثریت نے میرے گزشتہ خطبہ سے اس بات کو سمجھ لیا ہو گا۔جماعتی لڑیچر میں بھی اس کا ذکر ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ درود شریف کے حوالے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مقام اور تعلق۔بعض لوگوں نے سوال اٹھایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو بدرجہ اولی آنحضرت ﷺ کی آل میں شمار ہوتے ہیں۔کیونکہ احادیث میں آنحضرت ﷺ کی طرف سے مسیح و مہدی کے بڑے مقام اور آنحضرت علی کے ساتھ پیار کے انداز کا ذکر بھی ملتا ہے۔سوال کرنے والے کی یہ سوچ بالکل ٹھیک ہے بیشک آنحضرت اللہ کے اس روحانی فرزند کے بارہ میں آپ ﷺ کے اپنے الفاظ سے اس کی وضاحت ملتی ہے لیکن کیونکہ میں محرم کے حوالے سے باتیں کر رہا تھا اس لئے شیعہ حضرات اور سنی حضرات کے نظریات تک محدود رہا اور اس لحاظ سے ان کو توجہ دلائی کہ محرم میں اگر یہ دونوں اس بات کو سمجھ لیں کہ ہم امت مسلمہ ہیں اور آنحضرت ﷺ کا یہ ارشاد پیش نظر رہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے تو ایک دوسرے کے خلاف کینے اور بغض اور مار دھاڑ اور قتل و غارت کی بجائے آپس میں پیار و محبت کی فضا جنم لے۔ایک دوسرے کے خون کی حفاظت اور مسلمان ہونے کی نشانی کے بارہ میں آنحضرت علیہ نے ان الفاظ میں ذکر فرمایا ہے کہ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَكَفَرَ بِمَا يُعْبَدُ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَرَّمَ مَالُهُ وَدَمُهُ وَحِسَابُهُ عَلَى اللَّهِ۔فرمایا کہ جس نے اقرار کیا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور انکار کیا ان کا جن کی اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کی جاتی ہے تو اس کے جان اور مال قابل احترام ہو جاتے ہیں۔وَحِسَابُهُ عَلَى اللهِ کہہ کر فرمایا کہ باقی اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے کہ اس سے کیا سلوک کرنا ہے۔یہ اسلام میں ایک دوسرے کے لئے خون کی حفاظت ہے اور جس نے لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہ دیا چاہے اس نے جان کے خوف سے ہی کہا ، اس کے بارہ میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اگر اس کے بعد تم نے اس کا خون کیا تو تم اس کی جگہ پر ہو گے اور وہ تمہاری جگہ پر ہوگا۔( صحیح مسلم کتب الایمان باب تحریم قتل الکافر بعد ان قال لاالہ۔۔۔حدیث 176)