خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 14
14 خطبه جمعه فرموده 9 جنوری 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم پس ایک مسلمان کے خون کی یہ حفاظت ہے جو آنحضرت علیہ نے فرمائی اور اگر کلمہ کی اہمیت اور درود شریف کی اہمیت کا تمام مسلمانوں کو احساس ہو جائے تو محرم کے دنوں میں آج کل جو یہ حرکتیں ہوتی ہیں یہ کبھی نہ ہوں۔لیکن مسلمانوں کی یہ بدقسمتی ہے کہ اس بات کو نہیں سمجھتے اور گزشتہ دنوں کی اخباروں میں جو خبریں آتی رہی ہیں وہ اس بات کی شاہد ہیں کہ جو باتیں میں نے مسلمانوں کے حوالے سے اس محرم کے مہینے کے بارے میں کہی تھیں کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کو قتل کرتے ہیں، ان دنوں یعنی محرم میں خاص طور پر صیح ثابت ہوئی ہیں۔بہر حال یہ تو ان لوگوں کے فعل ہیں جنہوں نے زمانے کے امام کو نہیں مانا ، آنحضرت ﷺ کے اس روحانی فرزند کو نہیں مانا جس کے بارہ میں آپ مے نے فرمایا تھا کہ جب وہ ظاہر ہو تو خواہ گھٹنوں کے بل برف کی سلوں پر چل کر جانا پڑے تو تب بھی جانا اور اسے میرا سلام کہنا۔پس یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقام ہے اور اسی طرح اور بہت سی احادیث ہیں جن سے آنے والے مسیح سے آنحضرت علی کے خاص پیار کا اظہار ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا آنحضرت علی سے قربت کا وہ رشتہ ہے جو سب سے بلند ہے۔گزشتہ خطبہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جس رویاء کا میں نے ذکر کیا تھا کہ حضرت فاطمتہ الزہرہ نے آپ کا سر اپنی گود میں ایک ماں کی طرح رکھ لیا تھا جبکہ آنحضرت ﷺ اور آپ کی پیاری بیٹی کا خاندان بھی سارا وہاں موجود تھا تو یہ اس طرف اشارہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ کی آل میں شامل ہو چکے ہیں اور پھر آپ کو یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب ایک دفعہ آپ شدید بیمار ہوئے ( دعوی سے پہلے کا ذکر ہے )۔تو جود عا سکھائی گئی اور الہام بتائی گئی اس میں درود شامل تھا اور شفاء کے لئے کہا گیا کہ اس کو کرو اور وہ یہ تھا کہ سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 209-208) اس الہام میں بھی علی کے صلہ کے بغیر آل محمد کا ذکر ہے۔یہ ذکر فرما کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقام کو آنحضرت ﷺ کے قریب کر دیا۔ہمارے نزدیک تو آپ آنحضرت ﷺ کی آل میں سب سے قریب ترین ہیں۔کیونکہ حضور نے آپ کو براہ راست شامل فرما دیا۔پس چاہے غیر اس کو مانیں یا نہ مانیں لیکن ہمارے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام براہ راست اللہ تعالیٰ کی نظر میں بھی آنحضرت ﷺ کی آل میں شامل ہیں ، خود آنحضرت ﷺ نے شامل فرمایا ہے ، جیسا کہ میں نے ذکر کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ مقام اس عشق و محبت کی وجہ سے آپ کو ملا جو آپ کو آنحضرت ﷺ سے تھا۔یہ مقام آپ کو اس محبت کے نتیجہ میں ملا جو آنحضرت ﷺ پر درود بھیج کر آپ نے حاصل کیا اور جو آپ کو اس سے محبت تھی۔پس اس حوالے سے آج جماعت احمدیہ کی ذمہ داری ہے کہ جب مسلمانوں میں بھی آپس میں رنجشیں اور