خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 273
273 خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009 خطبات مسرور جلد هفتم آج کہا بیر کی جماعت کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے اور فلسطین اور دوسرے ممالک کے احباب بھی اس میں شامل ہورہے ہیں۔کہا بیر کے امیر صاحب کی خواہش تھی کہ اس جلسہ کی مناسبت سے ان کا بھی خطبہ میں ذکر کروں یا کچھ مختصر پیغام دوں۔تو بہر حال مختصر ذکر کروں گا اور ان کے لئے پیغام دوں گا۔وَسِعُ مَكَانَكَ کا ذکر چل رہا ہے تو کہا بیر کی جماعت کا بھی اس ضمن میں ذکر کر دوں کہ یہاں ابتداء میں ہی اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت خوبصورت مسجد بنانے کی توفیق عطا فرمائی تھی اور یہ بہت پرانی مسجد ہے اور بہت خوبصورت جگہ پر واقع ہے اور ہر سیاح کو ، آنے والے کو یہ اپنی طرف کھینچتی ہے۔اس کی تصویریں جو میں نے دیکھی ہیں بڑی خوبصورت مسجد نظر آتی ہے اور یہی دیکھنے والے لوگ بتاتے بھی ہیں اور اس ذریعہ سے تبلیغ کے راستے بھی کھل رہے ہیں۔خلافت جوبلی کے سال میں وہاں کی جماعت نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس مسجد کی جو جگہ خالی ہے اس میں ایک وسیع ہال اور دوسری تعمیرات کی جائیں جن کی ضرورت ہے۔میں نے ان کو اس کی اجازت تو دے دی تھی لیکن جو منصوبہ انہوں نے بنایا وہ بہت بڑا بنا لیا۔جو بظاہر لگتا تھا کہ ان کے وسائل سے بہت زیادہ ہے۔لیکن یہاں پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کو پورا فرمایا اور امیر صاحب نے مجھے بتایا کہ معجزانہ طور پر منصو بہ اپنی تکمیل کے مراحل پر پہنچ رہا ہے۔پس ہمیشہ یادرکھیں کہ اللہ تعالیٰ کا ہر فضل ہر احمدی کو اللہ تعالیٰ کے آگے مزید شکرگزاری کے جذبات سے بھرتے ہوئے جھکنے والا بنانے والا ہو۔اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے العربیہ کے ذریعہ دنیائے عرب میں تبلیغ کو بھی بہت زیادہ وسعت دی ہے اور اس میں بھی کہا بیر کی جماعت کے افراد کا بہت ہاتھ ہے۔مختلف طریقوں سے ان کے نوجوان مدد کرتے رہتے ہیں۔اسی طرح بعض دوسرے عرب ممالک کے احمدی بھی اس میں بڑا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔لیکن ہمیشہ ہر احمدی کو یہ یا درکھنا چاہئے کہ آپ کی یہ کوشش اور کامیابیاں آپ کی کسی ذاتی صلاحیت کا نتیجہ نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وجہ سے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے وعدوں کی وجہ سے اور آنحضرت ﷺ کی آخری زمانے کے امام کے حق میں دعاؤں اور پیشگوئیوں کے پورے ہونے کی وجہ سے ہیں۔اس لئے تمام وہ احمدی جن کو اللہ تعالیٰ نے اس زمانے کے امام کو مانے کی توفیق عطا فرمائی ہے، تمام وہ عرب احمدی جنہوں نے اپنے عرب ہونے کو بڑائی کا ذریعہ نہیں بنایا بلکہ امام الزمان کی آواز کوسن کر سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا کا نمونہ دکھایا ہے یا درکھیں کہ ایک احمدی اور حقیقی مسلمان کا ہر نیا دن اس کے ایمان اور تقویٰ میں ترقی کا دن ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ہر دن اگر تمہارے اندر ترقی نہیں ہو رہی تو توجہ کرو اور غور کرو اور جائزے لو اور اس ترقی کے حصول کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان الفاظ کو ہمیشہ یادرکھیں کہ ہم نے ڈرتے ڈرتے دن بسر کیا اور تقویٰ سے رات بسر کی۔اور یہ تقویٰ میں ترقی ہی ہے جو ان جلسوں کا مقصد ہے۔