خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 269 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 269

269 خطبه جمعه فرمود ه 12 جون 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم یعنی وفات سے کچھ عرصہ پہلے بھی آپ کو آپ کی کامیابی اور جماعت کی ترقی کی خبر دیتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے وَسِعُ مَكَانَكَ کا حکم فرمایا اور جیسا کہ میں نے کہا جب اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو خوشخبری دیتا ہے اور حکم دیتا ہے تو اس کو پورا کرنے کے سامان بھی مہیا فرماتا ہے۔اور آپ کے الہامات کی صداقت اور اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت کے نظارے ہم آج تک دیکھ رہے ہیں۔کہاں تو آپ صرف چھپروں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی بات کو ظاہری رنگ میں پورا فرما رہے ہیں اور پھر وہ وقت بھی آیا جب آپ نے اپنی زندگی میں ہی دارا مسیح میں بھی اور قادیان میں بھی مکانیت میں وسعت پیدا کی۔قادیان میں آنے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا اور ان کی رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی آپ فرماتے رہے۔اس میں وسعت پیدا ہوتی چلی گئی۔پھر خلافت اولی اور ثانیہ میں مکانیت میں بھی اور مساجد میں بھی وسعت ہوئی۔پھر پارٹیشن کے بعد قادیان میں احمدیوں کے لئے حالات کچھ تھوڑے سے خراب ہوئے لیکن دار مسیح اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت کی جو پرانی جگہیں تھیں وہ بہر حال جماعت کے پاس ہی رہیں۔اور 1991ء میں جب حضرت خلیفہ اسی الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے دورہ کیا تو اس دورہ کے بعد وَسِعُ مَكَانَكَ کا پھر ایک نیا دور شروع ہوا۔جہاں احمدیوں کے مکانوں میں بھی اور جماعتی عمارات میں بھی خوب اضافہ ہوتا چلا گیا۔پھر 2005 ء میں میرے دورے کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید توفیق عطا فرمائی کہ قادیان میں جماعتی عمارات میں وسعت پیدا ہوئی اور جماعتی مرکزی عمارات کے علاوہ آسٹریلیا، امریکہ، انڈونیشیا، ماریشس وغیرہ نے وہاں اپنے بڑے وسیع گیسٹ ہاؤسز بنائے۔جماعتی طور پر ایم ٹی اے کی خوبصورت بلڈنگ اور دفتر نشر واشاعت بن گیا۔کتب کے سٹور بھی اس میں مہیا کئے گئے ہیں۔بڑے بڑے ہال بنائے گئے ہیں۔دو منزلہ نمائش ہال بنایا گیا۔ایک بڑی وسیع تین منزلہ لائبریری بنائی گئی ہے۔فضل عمر پریس کی تعمیر ہوئی۔لجنہ ہال بنا۔ایک تین منزلہ گیسٹ ہاؤس مرکزی طور پر بنایا گیا۔لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مزید توسیع ہوئی اور نئے بلاک بنے اور اس طرح بے شمار نئی تعمیر اور توسیع ہوئی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ مسجد اقصیٰ میں توسیع کی گئی ہے۔جس میں صحن سے پیچھے ہٹ کے تقریبا تین منزلہ جگہ مہیا کی گئی ہے اور اس میں جونئی جگہ بنی ہے اس میں تقریباً پانچ ہزار نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس طرح قادیان میں کئی دوسری مساجد کی تعمیر ہوئی اور سب کی تفصیل کا تو بیان نہیں ہوسکتا اور نہ بغیر دیکھے اس وسعت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے جو ان نئی تعمیرات کی وجہ سے وہاں قادیان میں ہو رہی ہے۔یہ چند تعمیرات جن کا میں نے ذکر کیا ہے یہ گزشتہ تین چار سال کے عرصہ میں ہوئی ہیں تو یہ ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا کرنا کہ ہر روز ہم اس الہام کی شان دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف قادیان میں بلکہ دنیا میں ہر جگہ حتی کہ پاکستان میں بھی نامساعد حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے۔ہمارے مخالفین سے کس طرح اللہ تعالیٰ نے مواخذہ کرنا ہے یہ تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔لیکن جہاں تک اس کے وَسِعُ مَكَانَكَ کا سوال ہے اللہ تعالیٰ ہر روز ہمیں ایک شان سے اسے پورا ہوتا دکھارہا ہے۔