خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 263
263 خطبه جمعه فرموده 5 جون 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم پھر ایک جنازہ ہے ممتاز بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شار احمد صاحب آف چنائی انڈیا کا۔یہ بیمار ہوئیں اور 30 مئی کو وفات پاگئی تھیں۔ان کی ایک 8 سالہ چھوٹی بچی ہے۔یہاں جماعت کی مخالفت بڑے زوروں پر ہے۔ہندوستان میں اس جگہ سینٹ تھامس ماؤنٹ میں مسلمانوں کا ایک قبرستان ہے۔گزشتہ 30 سال سے احمدی وہاں جنازوں کی تدفین کر رہے تھے۔جب مرحومہ کی تدفین کے لئے وہاں گئے تو اچانک اردگرد سے مسلمان مولوی اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ مسلمانوں کا قبرستان ہے۔یہاں ہم اس کی تدفین نہیں کرنے دیں گے۔خیران کی تدفین تو ہو گئی۔احمدی واپس آگئے تو کچھ دیر کے بعد مزید لوگ اکٹھے ہو کے وہاں گئے اور انہوں نے قبر کھود کر نعش کو باہر نکال کر رکھ دیا۔پولیس وہاں موجود رہی لیکن کہا کہ ہم تو مولویوں کے آگے کچھ کر نہیں سکتے تھے۔ان مولویوں نے ، جو دین کے علمبر دار بنے پھرتے ہیں ہر جگہ اسلام کے نام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یہ صف اول کے ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے بارہ میں علماء سوء کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔بہر حال پھر پولیس نے دوبارہ ان کو دوسرے قبرستان میں دفتا دیا۔ان کا بھی جنازہ پڑھاؤں گا۔پھر ایک جنازہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم کھاریاں کا ہے۔یہ ہمارے مبلغ چوہدری منیر احمد صاحب جو امریکہ میں ہیں، ایم ٹی اے کا ارتھ سٹیشن چلاتے ہیں ان کی والدہ ہیں۔ان کی گزشتہ دنوں وفات ہوئی ہے۔ان کے خاوند مرچنٹ نیوی میں تھے اور نیوی کے ساتھ سفر کرتے تھے۔نیوی میں جہاز میں جہاں بھی جاتے تھے احمدیت کی تبلیغ بہت شوق سے کیا کرتے تھے بلکہ بے تحاشا جماعت کا لٹریچر رکھا ہوتا تھا اور انہوں نے کئی جگہ جماعتیں بھی قائم کیں۔یہ ان کی اہلیہ تھیں۔چوتھا جنازہ جعفر احمد خان کا ہے جو نواب عباس احمد خان صاحب مرحوم کے بیٹے تھے۔یہ جسمانی لحاظ سے تو معذور تھے لیکن دماغی لحاظ سے بڑے ایکٹو (Active) تھے۔موصی بھی تھے اور میرے پھوپھی زاد تھے۔حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے پوتے اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے نواسے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ مغفرت کا سلوک فرمائے اور ان سب مرحومین سے بھی۔ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ابھی نماز جمعہ کے بعد نماز جنازہ غائب ادا کی جائے گی۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شماره 26 مورخہ 26 جون تا 2 جولائی 2009 ، صفحہ 5 تا صفحہ 8