خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 190 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 190

190 خطبه جمعه فرموده 17 اپریل 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم گزشتہ دنوں جیسا کہ سب کو پتہ ہے ، چار چھوٹی عمر کے 14-15 سال کی عمر کے بچے ایک بھیانک قسم کے الزام میں پکڑ لئے گئے اور ابھی تک ان کی ضمانت کی کوئی کوشش بھی بار آور نہیں ہو رہی۔اسی طرح اور بہت سارے اسیران ہیں۔غلط قسم کے گھناؤنے الزام لگا کر، ہتک رسول کے نعوذ باللہ الزام لگا کر احمدیوں کو پکڑا جاتا ہے اور پھر اور بھی بعض خطر ناک سازشیں جماعت کے خلاف ہو رہی ہیں اور اس میں بعض جگہ حکومت بھی شامل ہے۔گزشتہ دنوں بادشاہی مسجد میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی۔اس میں اوقاف کے وفاقی وزیر بھی شامل ہوئے مولانا فضل الرحمن اور بعض اور لوگ بھی تھے۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے اور جماعت کے خلاف اور بہت ساری بیہودہ گوئیاں کی گئیں۔تو اب حکومت بھی مولویوں کے ساتھ مل کر سازشیں کر رہی ہے اور جو شدت پسند ہیں وہ تو کر ہی رہے ہیں۔بہر حال پاکستان میں احمدیوں کے حالات آج کل بہت زیادہ خطرناک صورت حال اختیار کر رہے ہیں اس لئے بہت دعا ئیں کرنی چاہئیں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کی جان اور مال کو محفوظ رکھے اور ہر شر اور فتنہ سے ہر ایک کو بچائے۔پاکستان کے احمدی پہلے بھی اپنے حالات دیکھ کر دعاؤں کی طرف توجہ کرتے ہیں لیکن اب پہلے سے بڑھ کر دعاؤں کی طرف توجہ کریں اور دنیا کے احمدی بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر لحاظ سے اپنی حفاظت میں رکھے۔اسی طرح ہندوستان میں بھی بعض جگہوں پر جہاں مسلمانوں کی اکثریت ہے ابال اٹھتا رہتا ہے۔پہلے بھی میں ذکر کر چکا ہوں۔انڈونیشیا میں بھی اسی طرح کی صورت حال کبھی نہ کبھی پیدا ہوتی رہتی ہے۔ان دونوں ملکوں میں آج کل ملکی انتخابات بھی ہو رہے ہیں تو یہ دعا بھی کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان ملکوں میں انصاف کرنے والی اور اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے والی حکومتیں لے کر آئے۔اسی طرح کرغیزستان اور قازقستان وغیرہ میں بھی جو پہلے رشین سٹینٹس تھیں وہاں کے بعض حکومتی ادارے سرکاری مولویوں کی انگیخت پر احمدیوں کو تنگ کر رہے ہیں۔باقاعدہ ایک مہم چلائی جا رہی ہے۔ان کے لئے بھی بہت دعاؤں کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا میں ہر جگہ ہر احمدی کو اپنے فضل سے نوازتا رہے اور اس کی صفت لطیف کا ہر فیض انہیں پہنچتا ہے یا پہنچا تا ر ہے اور احمدی بھی خاص طور پر دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔اللہ کرے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو محفوظ رکھے۔الفضل انٹرنیشنل جلد 16 شمارہ 19 مورخہ 8 مئی تا 14 مئی 2009ء صفحہ 5 تا 8 )