خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page xv
xii خطبات مسرور جلد ہفتم فہرست خطبات 47 20 نومبر بیت الفتوح لندن 536 تا 546 صفت الولی۔صرف ایمان لانا کافی نہیں بلکہ خدا کو ولی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔دنیا کی خاطر خدا کو بھلا بیٹھنے والوں کے بدانجام کا ذکر۔حکومت کی بقا کی خاطر کئی مسلمان ملکوں کے سربراہوں کا اپنے ملکوں کو گروی رکھنا کیونکہ انہیں خدا پر یقین کامل نہیں تھا، معاشی بحران کے باعث credit crunch کا ذکر ترقی پذیر اور خاص پاکستان میں یہ بیماری انتہاء پر پہنچی ہوئی ہے کہ افسروں سے تعلق کی بنا پر انتظامیہ سے بھی ظلم کروائے جاتے ہیں۔خدا کا نام لینے کے باوجود مظالم کی انتہاء۔قرآن میں پرانے قصوں کو بیان کرنے کی وجہ۔حضرت مسیح موعود کی آمد کا مقصد۔خدا کو ڈھال بنانے کی حقیقت۔حقیقی ولی وہی ہے جس میں عاجزی اور انکسار ہے۔خود ولی بنیں دعائیں کروانے کے لئے کسی کے پاس نہ جائیں۔راجیکی صاحب کا دعا کروانے والے کو ہمیشہ کہنا کہ خلیفہ وقت کے ساتھ تعلق مضبوط کرو، دعا کے لئے کہو اور خود بھی کرو۔دنیا وی دولت کا لالچ ہے جس نے آج دنیا کے دو بلاک بنائے ہوئے ہیں۔پاکستان وغیرہ پر بڑی طاقتوں کی امن قائم کرنے کی مہربانی یہ کسی ہمدردی کے لئے نہیں بلکہ اپنی طاقت قائم رکھنے اور ہمسایہ ممالک کے وسائل کو استعمال کرنے کے لئے ہے۔مومن کو دوسروں کی دولت کی طرف دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔48 27 نومبر بیت الفتوح لندن 547 56 صفت الولی۔صحابہ نبی کریم ﷺ اور صحابہ حضرت مسیح موعودؓ کے واقعات کی روشنی میں اس صفت کا تذکرہ۔49 4 دسمبر بیت الفتوح لندن 561 %56 صفت النور - لغات سے لفظ نور کے مختلف معانی اللہ کا نور ہرا چیز پر حاوی ہے۔اب حقیقی نور صرف آنحضرت کی شریعت اور آپ کے اسوہ حسنہ میں ہے۔صحابہ نبی کریم میں آنحضرت کے نور کا پر تو۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود کو نور حاصل ہونا۔آج اگر کسی کو اللہ اور رسول سے محبت کا دعوی ہے تو مسیح موعود سے تعلق جوڑنا ضروری ہے۔سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں کے خلاف شور۔اس کے پیچھے ایک گہری سازش نظر آتی ہے۔50 11 دسمبر بیت الفتوح لندن 570 580 صفت النور الله نور السموات والارض کی لطیف تشریح۔نور کی دو اقسام اور ان کی تفصیلات۔اسلام ایک معتدل تعلیم پیش کر رہا ہے۔آنحضرت سراج منیر ہیں اور اب آپ کے واسطے کے بغیر کوئی نہیں جو اللہ کی روشنی اور نور کو حاصل کر سکے۔اس لئے اب قرآن کے بعد کوئی اور شریعت نہیں اترے گی۔قرآنی نور کا مسلمانوں پر اثر۔یورپ جن علوم کی روشنی کا اظہار کر رہا ہے وہ انہوں نے مسلمانوں سے ہی سیکھے تھے۔احمدیوں کا فرض کہ انسان کامل کے عاشق صادق کی قرآنی تفسیر اور تعلیم پر غور کرنا اور اپنے اوپر لاگو کرنا ضروری ہے۔علوم و معارف کا خزانہ اب آنحضرت اور قرآن ہے۔ارشا د حضرت اقدس کی رو سے آنحضرت کے بلند مقام کا ذکر۔