خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 113
113 خطبه جمعه فرموده 27 فروری 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم بھلا نہیں سکی۔وہ کہتی ہیں کہ اس کے بعد میری ملاقات میکسیکن نژاد احمدی خاتون سے ہوئی۔انہوں مجھے کتب پڑھنے کے لئے دیں اور احمدیت کا تعارف کرایا۔ان کتابوں میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تصویر دیکھی اور تصویر دیکھ کر مجھ پر عجیب کیفیت طاری ہوئی۔میرے آنسو بہ پڑے اور میں تصویر دیکھ کر روتی رہی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے حق شناخت کرنے کی توفیق دی ہے اور پھر انہوں نے اپنے خاوند اور بچوں کے ساتھ احمدیت قبول کی۔یہ پڑھی لکھی خاتون ہیں۔پھر اسی طرح ہمارے بلغاریہ کے مبلغ لکھتے ہیں۔(آپ دیکھیں کہ دنیا میں ہر جگہ پر کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہدایت کے سامان پیدا فرما رہا ہے ) کہ ایک دوست اولیک (Olek) صاحب کافی عرصہ پہلے زیر تبلیغ تھے۔عیسائی تھے۔ان کی بیوی پہلے احمدی ہو چکی ہیں لیکن یہ احمدی نہیں ہوتے تھے۔اس کی وجہ ان کا خاندان بھی تھا جو عیسائی ہے اور چرچ کی دیکھ بھال کا کام ان کے سپرد ہے۔2005 ء کے جلسہ سالانہ جرمنی میں ان کو شمولیت کی دعوت دی اس پر یہ مع اہلیہ کے شریک ہوئے (اس وقت انہوں نے مجھ سے ملاقات بھی کی تھی۔واپسی پہ بہت متاثر تھے لیکن بیعت نہیں کر رہے تھے۔ایک دن ہمارے سنٹر آئے اور کہنے لگے کہ میں نے بیعت کرنی ہے اور میں احمدی ہونا چاہتا ہوں۔میں نے پوچھا کہ اب کیا وجہ ہے اتنی جلدی کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آج دوسری رات ہے کہ لگا تار خلیفہ اسیح ( میرا بتایا ) خواب میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اولیک ! اگر تم میرے پاس نہیں آتے تو میں خود تمہارے پاس آ جاتا ہوں۔اس طرح میرے گھر تشریف لاتے ہیں۔مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔میں نے ارادہ کیا ہے اور آج میں احمدیت میں داخل ہو گیا ہوں۔اس طرح بھی اللہ تعالیٰ ہدایت فرماتا ہے۔کویت کے عبدالعزیز صلاح صاحب ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ عید کی رات خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو دیکھا۔منظر یوں تھا کہ گویا خاکسار امتحان دے رہا ہے۔حضرت مسیح موعود نے آکر مجھ سے امتحان کا پرچہ پکڑ لیا جبکہ وہاں امتحان دینے والے اور بہت سارے لوگ تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے میرے پرچے پر ٹک کا نشان لگا دیا۔اس کے بعد میں نے دیکھا کہ ایک مسجد میں (میرے متعلق کہا کہ خلیفہ اسیح الخامس کے ساتھ ہوں۔میری طرف دیکھ رہے ہیں اور مسجد لوگوں سے بھری ہوئی ہے۔فرش پر بیٹھا ہوں اور لوگ بیعت کر رہے ہیں۔تو میں نے بھی قریب جا کے کمر پر ہاتھ رکھ کے بیعت کر لی۔ماسکو سے ہمارے مبلغ نے لکھا کہ عزت اللہ صاحب 27 مئی کو مشن ہاؤس آئے اور بیعت کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، کہا کہ آج میری بیعت ضرور لے لیں۔کیونکہ رات میری خواب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے ہیں اور اس کے بعد مزید دیر نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کافی جذباتی رنگ میں اپنا خواب بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک غیر ہموار راستے پر ایک بس میں سوار سفر کر رہا ہوں اور میں بس کے پچھلے حصے میں کھڑا ہوں۔یکدم بس کی رفتار تیز ہوگئی اور وہ راستے سے لڑھک گئی اور پچھلا حصہ نیچے کھائی کی طرف ہو گیا تو میں