خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page xii
ix فهرست خطبات خطبات مسرور جلد ہفتم 36 04 ستمبر بیت الفتوح لندن 423412 شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ کے ابتدائی حصہ کی تفسیر۔رمضان کے مہینے کو قرآن سے ایک خاص نسبت ہے۔روزے اور عبادت ہی کافی نہیں قرآن کی طرف توجہ ہونی چاہیے۔سنت کی پیروی میں دو مرتبہ قرآن ختم کرنے کی کوشش کریں۔یہ عہد کریں کہ روزانہ اس کی ہم نے تلاوت کرنی ہے اور اسکے احکامات پر عمل کرنے کی حتی الوسع کوشش کرنی ہے۔قرآن کو مہجور کی طرح نہ چھوڑو اس کی وضاحت۔غیر مسلموں اور مسلمانوں کے لئے قرآن کریم کے حوالے سے احمدی ہونے کے ناطے ہم پر ایک بھاری ذمہ داری۔قرآن کریم پڑھنے کے آداب کا ذکر قرآنی آیات کی روشنی میں۔تلاوت سننے کے آداب۔صرف عبادات پر انحصار نہ ہو بلکہ مغز کو تلاش کرو جو اللہ کی رضا کا حصول ہو۔بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اس کی تلاوت کرنے والے غور کرنے والے اور اپنی زندگیوں پر لاگو کرنے والے ہوں۔معاشرہ کے امن کے لئے ضروری بات کہ سلامتی کے پیغام کو ایک دوسرے تک پہنچایا جائے۔37 11 ستمبر بیت الفتوح لندن 437424 سورۃ بقرۃ کی ایک آیت کی روشنی میں دلوں کی سختی کا ذکر۔مسلمان غور کریں کہ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے۔مجموعی طور پر فیصلہ کے وقت یہ لوگ (اہل مغرب ) اپنی مرضی کرتے ہیں۔ان کی تیسرے درجہ کی حیثیت ہے۔مسلمانوں کا فسق و فجور میں بڑھنا۔پاکستان تباہی کی طرف بڑھتا چلا جارہا ہے۔اس کی بہت بڑی وجہ زمانے کے امام کو ماننا تو در کنار ایسے قانون لاگو کرنا ہے کہ ماننے والوں پر قانون کی آڑ میں ظلم کیا جاتا ہے۔احمدیوں پر بے جا مظالم۔الطاف حسین کے احمدیوں کے حق میں بیان پر تبصرہ۔ہر محب وطن چاہے گا کہ ملک میں امن ہو اور ملائیت کا خاتمہ ہوا ور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو، ہم تو محب وطن ہیں۔احمدیت کے حق میں جو سکیم خدا بنا رہا ہے اس کے سامنے سب تدبیریں بیچ ہیں۔پاکستان اور تمام اسلامی دنیا میں احمدیت کے حق میں تقدیر پیدا ہو گی۔پاکستانی احمدیوں کو ملک کے لئے دعا کرنے کی نصیحت۔عرب ممالک کے احمدیوں کو بھی دعا کی تلقی۔ڈاکٹر سلام نے جو نظریہ پیش کی وہ قرآن کریم کی صداقت کا ثبوت ہے۔احمدی سائنسدانوں کو قرآن پر غور کی نصیحت۔38 18 ستمبر بیت الفتوح لندن 438 449 جمعہ کا خاص اہتمام کر کے جمعہ پر آنا ہی حقیقی جمعۃ الوداع ستی کرنے والے عہد کریں کہ آئندہ اس جمعہ کو الوداع کر کے اگلے سال رمضان میں استقبال نہیں کریں گے بلکہ آئندہ ہفتے والے جمعہ کا استقبال کریں گے۔اس دن کی خاص حفاظت اور اس کا حق ادا کرنے کی کوشش بھی ہر مسلمان کو کرنی چاہیے اور دعا بھی ، اذان کی آواز فون سیٹوں میں ریکارڈ کریں۔جمعہ کی اہمیت کے بارے میں احادیث کا بیان۔نبی کریم اور حضرت مسیح موعود کی بعثت کے حوالے سے جمعہ کے روز کی اہمیت کا ذکر۔ہر جمعہ کو درود کا اہتمام خاص طور پر کرنا چاہیے۔دعاؤں کی قبولیت کا درود کے ساتھ خاص تعلق ہے۔یہ عید دوسری عیدوں سے افضل ہے۔ہے۔