خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 505 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 505

505 خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم یہ حضرت میاں محمد دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بڑے پوتے تھے۔غیر معمولی خوبیوں کے مالک تھے۔نیک ،تہجد گزار، غریبوں کا دردر کھنے والے مخلص انسان تھے۔ان کے جنازہ میں کئی غیر از جماعت بھی شامل ہوئے اور انہوں نے کہا کہ آج ہم بھی یتیم ہو گئے ہیں۔ایم ٹی اے کے ذریعہ یا کیسٹس کے ذریعہ سے لوگوں کو تبلیغ کیا کرتے تھے اور ان کے ذریعہ سے کئی بیعتیں ہوئی ہیں۔چوتھے ہمارے ایک مبلغ مظفر احمد منصور صاحب وفات پاگئے ہیں۔ان کو 9 را کتوبر 2009 ء کو ہارٹ اٹیک ہوا اور اچانک وفات ہوگئی۔ان کی عمر 60 سال تھی۔مغربی افریقہ میں آئیوری کوسٹ اور برکینا فاسو میں خدمات بجا لاتے رہے ہیں۔آجکل اصلاح وارشاد میں تھے۔بڑی محنت سے کام کرنے والے تھے۔میں ان کو بچپن سے جانتا ہوں۔اطفال الاحمدیہ میں بھی اور خدام الاحمدیہ میں بھی ہم نے اکٹھے کام کیا ہے۔بڑے ہی محنت سے اور توجہ سے کام کرنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر دے۔مظفر منصور صاحب کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔الفضل اندر نیشنل جلد 16 شماره 46 مورخہ 13 نومبر تا 19 نومبر 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8