خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page iv of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page iv

خطبات مسرور جلد ہفتم i فہرست خطبات نمبر تاریخ خطبه مقام فہرست خطبات فرمودہ 2009ء صفحات خلاصه 1 2 جنوری بیت الفتوح لندن 1 تا 12 قمری اور شمسی سال کا آج پہلا جمعہ ہے، دونوں نظاموں میں پہلے جمعہ کا جمع ہونا اللہ تعالیٰ جماعت کے لئے بے شمار برکتوں کا موجب بنائے۔جمعہ کے دن کی حضرت مسیح موعود کے ساتھ خاص مناسبت ہے۔دعاؤں کی قبولیت اور محرم کے حوالے سے اس مہینہ میں دور شریف پڑھنے پر زور دیں۔امام حسین اور صحابہ کے مقام کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادت۔2 9 جنوری بیت الفتوح لندن 13 تا 23 محرم الحرام میں شیعہ سنی اختلافات کو ختم کرنیکی کوشش کرنی چاہئے۔فلسطین پر مظالم کا ذکر اور اس حوالے سے امت مسلمہ کی بے حسی کا ذکر۔وقف جدید کے نئے سال کا اعلان۔چندہ دینے پر کسی قسم کا فخر نہیں ہونا چاہیے۔نو مبائعین کی طرف چندوں کے نظام میں شامل کرنے کے لئے کوشش نہیں کی گئی یہ نظام جماعت کی کمزوری ہے۔اس میں بچوں کو بھی زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔3 16 جنوری بیت الفتوح لندن 24 تا 32 صفت الکافی۔حدیث کے مطابق سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیتوں کے رات کو پڑھنے پر اُن کے کافی ہونے کے حوالے سے لطیف تشریح۔مومن کو ہمیشہ ابتلاؤں سے بچنے کے لئے دعائیں کرتے رہنا چاہئے۔ہماری ذاتی اور جماعتی کمزوریوں کی وجہ سے لوگوں کو انگلیاں اٹھانے کا موقعہ نہ ملے۔اہل فلسطین کے لئے دعا اور مدد کی تحریک کہ وہ ظلم کی بڑی خطرناک چکی میں پس رہے ہیں۔4 23 جنوری بیت الفتوح لندن 33 تا 46 صفت الکافی۔انبیاء کی آمد کا مقصد، بنیادی معیار اور کامیابی کا معیار صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔بہاء اللہ کے ساتھ اللہ کی تائیدات نہ تھیں، اللہ کے پیغام کو ماننے والوں کی صفات اور اُنہیں ملنے والے انعامات کا ذکر قرآن اور اسلام پر غیروں کا حملہ مگر وہ اسلام کو ختم نہ کر سکے۔دشمنانِ اسلام کی دھمکیاں نہ پہلے کچھ کر سکیں اور نہ اب کچھ کرسکیں گی۔نبی کریم اور حضرت مسیح موعود کے لئے خدا کے کافی ہونے کے نمونے۔ننکانہ کے احمدیوں کا ذکر کہ ان پر الزام کہ انہوں نے مولویوں کے اشتہار پھاڑے اور ہائی کورٹ کے ایک حج رانا زاہد محمود کا انوکھا فیصلہ۔ایک احمدی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ نبی کریم کی گستاخی کرے۔پاکستانی عدلیہ کا حال اور ملک میں لاقانونیت کا ذکر اور پاکستان کو وارننگ۔5 30 جنوری بیت الفتوح لندن 47 تا61 صفت الکافی۔بعض جھوٹے مدعیان نبوت کا ذکر کہ کیوں ہلاک نہیں ہوئے۔حضرت مسیح موعود کے واقعات کی روشنی میں صفت الکافی کا تذکرہ۔انگریز کے خود کاشتہ پودا ہونے کے الزام کا جواب۔بہائیت کے چند عقائد کا ذکر۔وه