خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page iii
خطبات مسرور جلد ہفتم پیش لفظ پیار اور دعاؤں کی تلقین ، عبادات خصوصاً نماز ، تلاوت اور تہجد اور نوافل اور درودشریف میں التزام و دوام اختیار کرنے کی نصیحت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بسنے والے اور قربانیاں پیش کرنے والے احمدیوں کے لئے یہ نوید اور نصیحت بھی ہے کہ : ”جو دعائیں ایک خاص حالت میں اور اضطراب سے کی جائیں وہ ایک ایسا رنگ لانے والی دعائیں ہوتی ہیں جو دنیا میں انقلاب برپا کر دیا کرتی ہیں اور جن کو خدا تعالیٰ کے راستہ میں امتحانوں اور ابتلاؤں سے گزرنا پڑ رہا ہو ان سے زیادہ خدا تعالیٰ کو کون پیارا ہو سکتا ہے کہ وہ اس کے لئے ساری تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ نے یہ خوشخبری دی ہے کہ تم صبر اور دعا سے ان ابتلاؤں کو برداشت کرتے چلے جاؤ۔ایک دن تم ہی زمین کے وارث کئے جانے والے ہو۔پس آجکل کے یہ امتحان جن سے احمدی گزر رہے ہیں ، جیسا کہ میں نے بتایا پاکستان میں خاص طور پر، یہ قربانیاں جو کر رہے ہیں یہ ضائع جانے والی نہیں ہیں۔یہ قربانیاں جو احمدی کر رہے ہیں یہ آج نہیں تو کل انشاء اللہ ایک رنگ لانے والی ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ بغیر کسی شکوہ کے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے ان امتحانوں سے گزرتے چلے جائیں۔پس اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اس سے جماعتی زندگی کو متاثر کر رہے ہیں، یا ایمانوں کو کمزور کر رہے ہیں تو یہ دشمن کی بھول ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم شعور نہیں رکھتے۔جو سطحی نظر سے دیکھنے والے ہیں ان کو اس بات کا فہم ہی نہیں ہے کہ جو انقلاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی جماعت میں پیدا کیا ہے وہ مالی اور جانی نقصان سے رکنے والا نہیں۔اب اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ آخر کا راسی جماعت نے اللہ تعالیٰ کے دین کو دنیا میں قائم کرنا ہے۔۔۔۔پس آج بھی جماعت کی خاطر دی جانے والی ہر شہادت جماعت کے ہر فرد، مرد ، عورت، بچے، بوڑھے میں ایک نئی روح پھونکتی ہے۔ہر شہادت کے بعد افراد جماعت کی طرف سے جو میں خط وصول کرتا ہوں ان میں اخلاص و وفا اور قربانیوں کو پیش کرنے کے لئے نئے انداز پیش کئے جاتے ہیں۔یہ مخالفتیں بھی ہمیں ترقیات کی طرف لے جانے والی ہیں۔یہ مخالفین چند جانوں کو تو ختم کر سکتے ہیں، مالوں کو تو لوٹ سکتے ہیں، ہماری عمارتوں کو تو نقصان پہنچا سکتے ہیں، ہماری مسجدوں کی تعمیر تو رکو اسکتے ہیں لیکن ہمارے ایمانوں کو کبھی کمزور نہیں کر سکتے۔کیونکہ یہ امتحان اور ابتلا اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خدا ہمارے ساتھ ہے۔[ ص: 467-465] خطبات مسرور کی اس جلد کی ترتیب و تکمیل میں جن جن احباب نے خاکسار کے ساتھ تعاون کیا ان کا شکر گزار ہوں خصوصاً الفضل انٹر نیشنل لندن کا ادارتی عملہ محترم نصیر احمد قمر صاحب ایڈیٹر الفضل ، اور مکرم عبد الحفیظ شاہد صاحب اور مکرم حفیظ کھو کھر صاحب، یہاں دفتر میں خاکسار کے ساتھ عزیزم مکرم ظہور الہی تو قیر صاحب ، عزیزم مکرم عامر سہیل اختر صاحب اور عزیزم مکرم را شد محمود احمد صاحب اللہ تعالیٰ ان سب کو احسن جزاء سے نوازے اور ہم سب کو اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور انجام بخیر کرے۔آمین فجزاهم الله احسن الجزاء في الدنيا والآخرة