خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 12
12 خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جنوری 2009 خطبات مسرور جلد هفتم کہنے کا موقع ملا تو یہی کہا ہے کہ اگر انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرو گے تو اپنے آپ کو جنگ کی ہولنا کیوں میں ڈالتے رہو گے۔صرف معصوموں اور مظلوموں پر ظلم کرنے سے بچ نہیں جاؤ گے یا اپنی طاقت کا لوہا نہیں منوالو گے۔پس ان کو یہی ہمیشہ کہا گیا کہ اپنی نسلوں کو بھی ان تباہیوں سے بچانے کی کوشش کریں اور انصاف کے تقاضے قائم کریں۔اللہ کرے کہ یہ بڑی طاقتیں انصاف کے تقاضے پورے کرنے والی بھی ہوں۔ورنہ یہ ایک دو ملکوں کی جنگ کا سوال نہیں رہے گا۔پھر ان جنگوں کی صورت میں جو ہونے والی ہیں اور جو بظاہر نظر آ رہی ہیں بڑی خوفناک عالمگیر تباہی آئے گی۔اللہ تعالیٰ ہم احمدیوں کو بھی دعائیں کرنے کی توفیق دے۔درود پڑھنے کی توفیق دے تا کہ دنیا کو اس تباہی سے بچانے والے بن سکیں۔اللہ کرے کہ دنیا بھی اس حقیقت کو پہچانے اور تباہی سے بچے۔اللہ تعالیٰ کرے کہ یہ نیا چڑھنے والا سال جماعت احمدیہ پر جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہزاروں رحمتوں اور برکتوں کا سال بن کر چڑھے اور ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس میں نئی سے نئی کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کرنے والے ہو۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو یہ سال ہر لحاظ سےمبارک کرے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 16 شمارہ نمبر 4 مورخہ 23 جنوری تا 29 جنوری 2009 صفحہ 5 تا صفحه 8