خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 155
155 خطبه جمعه فرموده 20 مارچ 2009 خطبات مسرور جلد ہفتم ایک ڈاکٹر اسلم جہانگیری صاحب ہیں جو ہمارے امیر ضلع ہری پور ہزارہ تھے۔ان کی 15 مارچ کو وفات ہوئی ہے۔انہوں نے کچھ عرصہ نصرت جہاں کے تحت سیرالیون میں خدمات سرانجام دی ہیں۔پھر یہ بڑا لمبا عرصہ امیر رہے۔ان پر بھی چند مہینے پہلے قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور چاقوؤں سے حملہ کیا گیا اور قاتل یہی کہتا تھا تم قادیانی ہو، تمہیں مارنے آیا ہوں۔خیر وہ بچ گئے کیونکہ لوگ اکٹھے ہو گئے اور وہ زخمی حالت میں تھے۔لیکن بہر حال وفات کے وقت ان کی عمر 74 سال تھی۔بظاہر یہ لگتا ہے کہ ان زخموں کی وجہ سے بھی ان میں کمزوری بڑھتی چلی گئی اور پھر بیمار بھی تھے۔دل کا حملہ ہوا اور ان کی وفات ہوئی۔موصی تھے۔ان کی تدفین بہشتی مقبرہ میں ہوئی ہے۔ای طرح ایک جناز سید ناصرہ بیگم صاحبہ امیہ میاں شریف احمد صاحب کا ہے۔یہ سید عزیز اللہ شاہ صاحب کی بیٹی تھیں اور سیدہ مہر آپا صاحبہ کی بہن تھیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی ماموں زاد بہن اور مخلص خاتون تھیں۔ابھی جنازہ غائب میں ان کا بھی جنازہ شامل ہوگا۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ان کو اپنے قرب سے نوازے اور ان کی نیکیاں ان کے پیچھے جو ورثاء ہیں ان کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل جلد 16 شمارہ 15 مورخہ 10 اپریل تا 16 ، اپریل 2009 صفحہ 5 تا صفحہ 9)