خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 101 of 670

خطبات مسرور (جلد 7۔ 2009ء) — Page 101

101 خطبات مسرور جلد ہفتم خطبه جمعه فرموده 20 فروری 2009 آج تک جس قدر مفسرین گزرے ہیں ان سب نے یہیں تک تفسیر کی ہے لیکن میں تمہیں آگے بھی سکھانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا سکھاؤ۔چنانچہ وہ سکھاتا چلا گیا۔یہاں تک کہ ساری سورۃ فاتحہ کی تفسیر اس نے مجھے سکھا دی۔الموعود انوار العلوم - جلد 17 صفحہ 570) پھر آپ فرماتے ہیں کہ دوسری خبر اس پیشگوئی میں یہ دی گئی تھی کہ وہ باطنی علوم سے پر کیا جائے گا۔باطنی علوم سے مراد وہ علوم مخصوصہ ہیں جو خدا تعالیٰ سے خاص ہیں جیسے علم غیب ہے۔جسے وہ اپنے ایسے بندوں پر ظاہر کرتا ہے جن کو وہ دنیا میں کوئی خاص خدمت سپرد کرتا ہے تا کہ خدا تعالیٰ سے ان کا تعلق ظاہر ہو اور وہ ان کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان تازہ کرسکیں“۔الموعود۔انوارالعلوم۔جلد 17 صفحہ 579) آپ کی بے شمار رویا ہیں۔اس ضمن میں اپنی ایک خواب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک اور خبر جو اللہ تعالیٰ نے مجھے اس جنگ کے متعلق بتائی اور نہایت ہی عجیب رنگ میں پوری ہوئی ( یہ جنگ عظیم کی بات ہے ) وہ یہ ہے کہ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور انگریزی گورنمنٹ مجھ سے کہتی ہے کہ آپ ہمارے ملک کی حفاظت کریں۔میں نے اس سے کہا کہ پہلے مجھے اپنے ذخائر کا جائزہ لینے دو تمہارا جو ذخیرہ ہے اس کا جائزہ لینے دو ) پھر میں بتا سکوں گا کہ میں تمہارے ملک کی حفاظت کا کام سرانجام دے سکتا ہوں یا نہیں۔اس پر حکومت نے مجھے اپنے تمام جنگی محکمے دکھائے اور میں ان کو دیکھتا چلا گیا۔آخر میں میں نے کہا کہ صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے۔اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام کر سکتا ہوں۔جب میں نے یہ کہا تو معا میں نے دیکھا کہ امریکہ کی طرف سے ایک تار آیا ہے۔جس کے الفاظ یہ ہیں کہ The American government has۔delivered 2,800 aeroplanes, to British government یعنی امریکن گورنمنٹ نے دو ہزار آٹھ سو ہوائی جہاز برطانوی گورنمنٹ کو بھجوا دیئے ہیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔کہتے ہیں کہ میں نے یہ خواب چوہدری ظفر اللہ صاحب کو بھی سنادی تھی۔چند دنوں کے بعد جب میں مسجد میں تھا تو مجھے فون آیا۔میں فون سننے گیا تو پتہ چلا کہ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کا فون ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے اخبار میں خبر نہیں دیکھی۔میں نے کہا نہیں۔کیا خبر ہے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کی خواب پوری ہوگئی۔ابھی ابھی ایک سرکلر آیا ہے۔پہلے محکمے میں آیا تھا۔اب اخبار میں بھی خبر آ گئی ہے کہ امریکی حکومت نے برطانوی حکومت کو 2800 جنگی جہاز دیئے ہیں۔(ماخوذ از الموعود۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 604-603) اسی طرح بیلجیئم کے بادشاہ کے متعلق کہتے ہیں کہ 1940ء کو ہزاروں لوگوں کے مجمع میں میں نے اپنے کشف کا ذکر کیا تھا جو تین دن کے اندر اندر پورا ہو گیا۔( یہ بھی غیب کی خبر تھی اور وہ یہ تھا کہ میں نے دیکھا کہ ایک