خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 517
خطبات مسرور جلد ششم 517 خطبہ جمعہ فرمودہ 19 دسمبر 2008 چیر لگانے میں یعنی جراحی ( سرجری جسے کہتے ہیں ) اور آگ سے داغنے میں، آگ سے بھی علاج کیا جاتا تھا زخموں کو جلایا جاتا تھا۔فرمایا کہ میں اپنی امت کو داغنے سے منع کرتا ہوں۔( بخاری کتاب الطب۔باب الشفاء فی ثلاث۔حدیث نمبر 5680) پھر ایک روایت میں حضرت خالد بن سعد بیان کرتے ہیں کہ ہم سفر پر نکلے اور ہمارے ساتھ غالب بن ابجر تھا وہ راستے میں بیمار ہو گیا۔جب ہم مدینہ پہنچے تو بیمار ہی تھا۔ابن ابی عقیق ان کی عیادت کے لئے آئے تو انہوں نے ہم سے کہا کہ تم سیاہ دانے کو استعمال کرو۔اس میں سے پانچ یا سات دانے لے کر پیس لو۔پھر اسے تیل کے ساتھ ملا کر قطروں کی صورت میں اس کی ناک میں ڈالو۔اس طرف سے بھی اور دوسری طرف سے بھی ، دونوں طرف سے۔کیونکہ حضرت عائشہ نے مجھے بتایا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بے شک یہ سیاہ دانہ ہر بیماری سے شفاء کا ذریعہ ہے سوائے سام کے۔حضرت عائشہ نے پوچھا سام کیا ہے آپ نے فرمایا موت۔یہ سیاہ دانہ کوٹھی ہے )۔( بخاری کتاب الطب باب الحبة السوداء۔حدیث نمبر 5687) پھر ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت سعید بن زید کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ کھمبی من میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفا کا باعث ہے۔(کھمبی جومشروم ہوتی ہے )۔( بخاری کتاب الطب باب المن شفاء للعین۔حدیث نمبر 5708) اسی طرح حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بخار جہنم کا شعلہ ہے پس تم اسے پانی سے بجھاؤ۔( بخاری کتاب الطب باب ابھی من فجی جہنم۔حدیث نمبر 5723) ایک روایت میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو بڑا شدید بخار تھا تو یہ صحابی پوچھنے گئے۔انہوں نے دیکھا کہ آپ کے اوپر پانی کا مشکیزہ لٹکا ہوا تھا اور اس میں سے تھوڑا تھوڑا پانی آپ کے جسم پر گر رہا تھا۔تو یہ علاج آنحضرت ﷺ خود بھی کیا کرتے تھے۔پھر حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو چاہئے کہ اسے پوری طرح غوطے دے، اس میں ڈبو دے، پھر اس کو پھینک دے کیونکہ اس کے پروں میں سے ایک میں شفا اور دوسرے میں بیماری ہے۔( بخاری کتاب الطب۔باب از اوقع الذباب فی الاناء۔حدیث نمبر 5782) آنحضرت ﷺ نے چودہ سو سال پہلے یہ کبھی کے بارہ میں یہ جو ہمیں بتایا ہے۔آج کے سائنس دان بھی اس پر ریسرچ کر رہے ہیں اور اس نتیجے پر پہنچ رہے ہیں کہ اس میں ایسی چیز ہے جو بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے۔ایک ریسرچ