خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 498 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 498

خطبات مسرور جلد ششم 498 خطبه جمعه فرموده 5 دسمبر 2008 پس یہ دعائیں ہیں جو ہر وقت انسان کو اپنے خدا سے مانگنی چاہئیں۔ہمیشہ وہ اپنی خیر اور فضل سے ہمیں نواز تا رہے۔ہر برائی اور شر سے ہمیں بچائے۔ہماری خواہشات کو ہمیشہ صحیح سمتوں پر رکھے۔اگر کبھی کسی غلط اجتہاد کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے پیغام کو نہ سمجھ سکیں تو اللہ تعالیٰ محض اور محض اپنے فضل سے اس کے بداثرات سے ہمیں محفوظ رکھے۔کبھی ہم ایسے نہ بنیں جو حکمت سے عاری ہوتے ہوئے اپنی خواہشات کو اللہ تعالیٰ کی رضا اور منشاء کے الٹ چلانے والے ہوں۔حکمت سے کئے ہوئے فیصلے بھی اللہ تعالیٰ کی خیر میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہیں اور یہ بھی خیر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ بھی دعا سکھائی ہے کہ رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَالْحِقْنِي بِالصَّلِحِيْنَ (الشعراء: 84) کہ اے میرے رب مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر۔حکمت کے بہت وسیع معنی ہیں۔ایک یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو کوئی پیغام ملے تو اسے انسان سمجھنے کی کوشش کرے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کی ذات کی ہمیں حقیقی پہچان کروائی ہے اور ہر کام کے لئے اس کے آگے جھکنے اور اس کے پیغام کو سمجھنے کی تلقین فرمائی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اس پر قائم رکھے۔ہمارے سب فیصلے حکمت والے ہوں۔اللہ تعالیٰ کی منشاء کو سمجھنے والے ہوں اور یہی ایک حقیقی مومن کی نشانی ہے۔مومن کی فراست ہی یہی ہے کہ ہر پہلو پر غور کرے۔مومن کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے۔یقیناً مومن نڈر ہوتا ہے۔لیکن یہ ضرور غور کرنا چاہئے کہ کس بات میں فائدہ ہے یا زیادہ فائدہ ہے اور کس بات میں زیادہ نقصان ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم کسی قربانی سے نہیں ڈرتے لیکن اگر کسی جگہ ایسے شر نظر آتے ہوں جن سے بچنا مومن کے اور جماعت کے مفاد میں ہو تو اس سے بچنا چاہئے۔جیسا کہ میں نے کہا کہ بعض خوابوں کے ذریعہ ایسے اشارے بھی ملے تھے یا کچھ اور اندازے تھے جس سے لگتا تھا کہ وسیع پیمانہ پر یہ جلسہ نہ ہو سکے گا۔بہر حال اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ ہمارے اس فیصلے کے بہتر نتائج نکالے اور بے انتہا برکت ڈالے اور ہمارا ہر کام جماعت کے مفاد میں ہو۔افراد جماعت جو جلسہ پر آنا چاہتے تھے ان کو نہ آنے سے جو جذباتی تکلیف ہوئی ہے اللہ تعالیٰ ان کا ایسا مداوا کرے کہ ان کی توجہ مزید اللہ تعالیٰ سے پختہ تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ بن جائے۔ہر احمدی کو ایمان اور ایقان میں بڑھائے۔ان کی توجہ دعاؤں کی طرف پہلے سے بڑھ کر ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: یقیناً خدا رحیم ، کریم اور حلیم ہے اور دعا کرنے والے کو ضائع نہیں کرتا۔پس ہمیشہ ہمیں ہر تکلیف کے بعد پہلے سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنے والا بننا چاہئے۔انشاء اللہ تعالیٰ جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ بہتر حالات میں ہمیں جلسہ میں شمولیت کی توفیق دے گا۔قادیان کے احمدیوں کے لئے بھی دعا کریں اور یہاں کے بسنے والے تمام احمدیوں کے لئے بھی۔دنیا میں بسنے والے احمدی ان کو دعاؤں میں یاد