خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 372 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 372

خطبات مسرور جلد ششم 372 خطبه جمعه فرمودہ 12 ستمبر 2008 پھر ایک روایت میں ابی مالک اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا جس نے یہ اقرار کیا کہ اللہ کے سوائے کوئی معبود نہیں اور انکار کیا ان کا جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی ہے۔تو اس کے جان و مال قابل احترام ہو جاتے ہیں۔باقی اس کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔(مسلم کتاب الایمان باب الامر بقتال الناس حتى يقولوا لا الہ الا اللہ حدیث 38) اب یہ جو نام نہاد علماء ہیں، مسلمانوں کو غلط رنگ میں ورغلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے ایک حصہ پر تو احمدی ایمان لاتے ہیں، لا الهَ إِلَّا اللہ تو کہتے ہیں لیکن مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر ایمان نہیں لاتے۔دوسرے حصے کی نفی کرتے ہیں، اس لئے یہ واجب القتل ہو گئے۔کیا ان لوگوں نے ہمارے دلوں میں بیٹھ کر دیکھا ہے؟ یا دل چیر کر دیکھا ہے کہ ہمارے دل میں کیا ہے؟ جو فہم و ادراک خاتم النبین کا اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں عطا فرمایا ہے ، ان مولویوں کو تو اس کا کروڑواں حصہ بھی ادراک نہیں ہے اور کہتے یہ ہمیں ہیں کہ ہم ختم نبوت کے قائل نہیں ہیں اس لئے واجب القتل ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس مقام ختم نبوت سے ہمیں آشنا کرایا ہے وہ یہ ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ : حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی کس قدرشان بزرگ ہے اور اس آفتاب صداقت کی کیسی اعلیٰ درجہ پر روشن تاثیر میں ہیں جس کا اتباع کسی کو مومن کامل بناتا ہے، کسی کو عارف کے درجہ تک پہنچا تا ہے، کسی کو آیت اللہ اور حجۃ اللہ کا مرتبہ عنایت فرماتا ہے اور محامد الہیہ کا مورد ٹھہراتا ہے“۔براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 170-271۔بقیہ حاشیہ در حاشیہ نمبر 1) پھر آپ فرماتے ہیں : ” وہ انسان جو سب سے زیادہ کامل اور انسان کامل تھا اور کامل نبی تھا اور کامل برکتوں کے ساتھ آیا جس سے روحانی بعث اور حشر کی وجہ سے دنیا کی پہلی قیامت ظاہر ہوئی اور ایک عالم کا عالم مرا ہوا اس کے آنے سے زندہ ہو گیا۔وہ مبارک نبی حضرت خاتم الانبیاء، امام الاصفیاء ختم المرسلين، فخر النبين جناب محمد مصطفی ملے ہیں۔اے ہمارے خدا! اس پیارے نبی پر وہ رحمتیں اور درود بھیج جو ابتدائے دنیا سے تو نے کسی پر نہ بھیجا ہو۔اتمام الحجة - روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 308) پھر آپ نے آنحضرت ﷺ کے بارے میں فرمایا کہ: ” اس کی پیروی اور محبت سے ہم روح القدس اور خدا کے مکالمہ اور آسمانی نشانوں کے انعام پاتے ہیں۔تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 141)