خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 373 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 373

373 خطبه جمعه فرمودہ 12 ستمبر 2008 خطبات مسرور جلد ششم پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نظر میں آنحضرت ﷺ کا یہ ہے مقام اور آج کے یہ فتنہ پرداز اور بدطینت نام نہاد علماء کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کو احمدی آخری نبی نہیں مانتے ، اس لئے دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور واجب القتل ہیں اور میڈیا پر اس کا پرچار کیا جارہا ہے۔وہ کام جو یہ کر رہے ہیں اس کی نہ خدا ان کو اجازت دیتا ہے اور نہ خدا کا رسول ان کو اجازت دیتا ہے اور ظلم یہ ہے کہ ان کے نام پر ظلم کیا جارہا ہے۔پس ہمیں تو اس رسول کی پیروی نے نشانوں سے انعام یافتہ کیا ہوا ہے۔اب بھی اپنی فتنہ پردازیوں اور احمد یوں پر ظلم سے باز آ جاؤ، ورنہ یا درکھو کہ وَاُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِى مَتِيْنٌ (الاعراف: 184) کا نشان جیسے کل ظاہر ہوا تھا وہ آج بھی ظاہر ہو سکتا ہے اور ہوگا۔پس اللہ تعالیٰ کی ڈھیل کو اپنی فتح نہ سمجھو۔ہاں ہم کیونکہ ایمان میں پختہ ہیں، زمانے کے امام کو مان چکے ہیں جسے آنحضرت ﷺ کی کامل اتباع نے آپ یو کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ، آپ کے غلام کی حیثیت سے نبی کا مقام دے کر بھیجا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ کا فیصلہ آنے تک صبر اور حو صلے سے تمہارے ظلموں کو برداشت کر رہے ہیں کہ یہی اس زمانے کے امام نے ہمیں تعلیم دی ہے اور ہم سے توقع رکھی ہے۔اور یہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں فرمایا ہے کہ خوف اور بھوک اور جان و مال کے نقصان سے تمہیں آزمایا جائے گا اور جب تم اس آزمائش سے سرخرو ہو کر نکلو گے تو تمہیں مبارک ہو کہ تم بَشِّرِ الصَّبِرِینَ کے گروہ میں داخل ہو گئے ہو۔ان صبر کرنے والوں میں شامل ہو گئے جن کو اللہ تعالیٰ بشارت دیتا ہے۔پس جب اللہ تعالیٰ کی بشارتیں ہمارے ساتھ ہیں تو ہمیں دنیاوی نقصانات یا جانی نقصانات کیا دکھ پہنچا سکتے ہیں۔یہ تکلیفیں جہاں ہماری روحانی ترقی کا باعث ہیں وہاں جماعتی ترقی کا بھی باعث ہیں۔پس ہم احمدیوں کو بھی ان مصائب اور تکلیفوں سے گھبرانا نہیں چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے ایمان پر مضبوطی سے قائم رہو اور جب بھی مشکلات اور مصائب آئیں تو تمہارے منہ سے انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف یہ الفاظ نکلیں کہ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ کہ ہم یقینا اللہ ہی کے ہیں اور ہم یقیناً اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اور جب ہم یہ کہیں گے تو اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے والے ہوں گے۔ہمیشہ ہدایت پر قائم رہیں گے۔ایمانوں میں مضبوطی پیدا کرتے رہیں گے اور آخری فتوحات کے نظارے دیکھنے والے ہوں گے۔انشاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: ”خدا تعالیٰ کے انعامات انہی کو ملتے ہیں جو استقامت دکھاتے ہیں“۔پس ہمارا صبر اور استقامت ہے جو فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا کی بشارت لے کر آئے گا۔ہماری مخالفت اگر ہوتی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی وجہ سے۔ہمیں دکھ دیئے جاتے ہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ماننے کی وجہ سے۔ہمارے مالوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام