خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 10
خطبات مسرور جلد ششم 10 خطبه جمعه فرموده 4 جنوری 2008 پس یہ ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیارے لوگ ہیں کہ جیسے بھی حالات ہو جائیں اپنی قربانیوں کے معیار کو نہیں گرنے دیتے۔فی کس چندے کے لحاظ سے بھی جو جائزہ ہے اس کے مطابق امریکہ نمبر ایک پر ہے 65 پاؤنڈ فی کس اور برطانیہ نمبر دو پر 34 پونڈ ، فرانس نمبر تین پر 31 پونڈ، کینیڈا نمبر چار پہ 21 پونڈ اور بلجیم نمبر پانچ پہ 18 پونڈ۔افریقہ کی جماعتوں میں ترتیب کے لحاظ سے پہلی پانچ جماعتیں گھانا ، نائیجیریا ، بین ، بورکینا فاسو اور نمبر 5 تنزانیہ ہیں۔گھانا بھی مالی قربانی میں کچھ ست ہو گیا تھا۔شکر ہے میرے کہنے پر اب گھانا میں بھی ہل جل پیدا ہوئی ہے۔افریقنوں میں عمومی طور پر میں نے دیکھا ہے کہ قربانی کا مادہ بہت ہے لیکن گھانا میں تو میں نے خودرہ کے دیکھا ہے۔اتنا قربانی کا مادہ ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔اگر ان میں کسی جگہ قربانی کی کمی ہے، اگر کچھ ستی ہے تو عام احمد یوں میں نہیں ہے، لوگوں میں نہیں ہے، بلکہ انتظامیہ اور کام کرنے والے اور کارکنان اور عہدیداران میں سنتی ہے۔ان کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو بہتر کریں اور اپنے لوگوں کو قربانیوں کے معیار حاصل کرنے سے محروم نہ رکھیں۔وقف جدید کے چندہ دینے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ دس ہزار ہے لیکن اس میں بھی بہت گنجائش موجود ہے۔گزشتہ سال میں نے ہندوستان کو 5 لاکھ کا ٹارگٹ دیا تھا ان کو پورا کرنا چاہئے۔وہ تقریباً سوالاکھ کے قریب پہنچے ہیں۔ان کو چاہئے کہ وہ مزید اس سے بہتر کریں۔انگلستان کی جماعتوں میں سے فی کس ادائیگی کے لحاظ سے مسجد بیت الفضل لندن میراخیال ہے نمبر ایک پر ہے اور ساؤتھ ایسٹ لندن نمبر دو پر اور نیو مالڈن نمبر تین پر۔امریکہ میں وصولیوں کے لحاظ سے سیلیکون ویلی ، لاس اینجلس ایسٹ، شکاگوویسٹ ، ڈیٹرائٹ اور نمبر پانچ پر لاس اینجلس ویسٹ۔جرمنی میں ہمبرگ، گراس گیراؤ، فرینکفرٹ اور ویز بادن (اگر میں صحیح بول رہا ہوں تو ) اور نمبر پانچ ڈامسٹڈ۔پاکستان میں اطفال اور بالغان کا علیحدہ علیحدہ دفتر ہوتا ہے جیسا کہ میں نے بتایا تھا۔اطفال میں ناصرات بھی شامل ہیں تو اس میں پہلی پوزیشن بڑوں میں لا ہور، کراچی اور نمبر تین ربوہ۔اور اضلاع میں پہل ضلع سیالکوٹ ،نمبر دو راولپنڈی، نمبر تین اسلام آباد نمبر چار فیصل آباد، نمبر پانچ شیخو پورہ نمبر چھ گوجرانوالہ، نمبر سات میر پور خاص، نمبر آٹھ سرگودھا، نمبر نو ملتان، نمبر دس گجرات۔اطفال میں بھی اول ، دوم سوم کی وہی ترتیب ہے لاہور، کراچی، ربوہ اور ضلعوں میں بھی تقریباً وہی ہے سوائے اس کے کہ بالغان میں نمبر 9 ملتان تھا اور یہاں نمبر 9 نارووال ہے۔یہاں تھوڑی سی پوزیشن بدل گئی ہے۔اسلام آباد