خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 240
خطبات مسرور جلد ششم 240 (25) خطبہ جمعہ فرمودہ 20 جون 2008 فرمودہ مورخہ 20 جون 2008 ء بمطابق 20 را حسان 1387 هجری شمسی بر موقع جلسه سالانه USA بمقام پینسلوینیا (USA۔(Pennsylvania تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ کا جلسہ سالانہ میرے اس خطبہ کے ساتھ شروع ہورہا ہے۔ایک عرصہ سے یہ آپ کی بھی خواہش تھی اور میری بھی خواہش تھی کہ میں یہاں آؤں اور براہ راست جلسہ میں شمولیت اختیار کروں۔یہ جلسہ سالانہ جو ہم دنیا کے ہر ملک میں منعقد کرتے ہیں، اس کا انعقاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا ک فر مایا تھا۔یہ جلسہ اور یہ موقع حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کا حامل ہے ، آپ کی دعائیں لئے ہوئے ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کی بستی میں جس پہلے جلسہ کا انعقاد فرمایا تھا، جس میں حاضری گوصرف پچہتر (75) افراد کی تھی لیکن مسیح محمدی کے تربیت یافتہ وہ لوگ تھے جن کا خدا تعالیٰ سے ایک خاص تعلق قائم ہو چکا تھا۔ایمان اور ایقان میں بڑھے ہوئے لوگ تھے۔جن کے نور ایمان اور نوریقین نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کیا اور احمدیت کے لئے ان کی کوششوں اور قربانیوں کو اللہ تعالیٰ نے بیشمار پھل عطا فرمائے اور برکت بخشی۔وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عاشق تھے۔وہ جلسہ جو پہلا جلسہ تھا، اُن عاشقوں نے اپنے محبوب کے گرد جمع ہو کر ایک مسجد میں منعقد کر لیا تھا۔میسیج محمدی کی وجہ سے جو انہیں نور بصیرت عطا ہوئی تھی ، اُس کے ذریعہ وہ یقینا اس یقین پر قائم ہو گئے ہوں گے کہ یہ جلسہ مسجد سے نکل کر میدان میں پھیلنے والا ہے۔اور پھر صرف آنحضرت کے عاشق صادق کی اس چھوٹی سی بستی قادیان کے میدان میں ہی نہیں، بلکہ دنیا کے اکثر میدانوں میں پھیلنے والا ہے اور پھر مسیح محمدی کی یہ جماعت صرف چھوٹے چھوٹے میدانوں پر ہی اس جلسہ کے لئے اکتفا نہیں کرے گی بلکہ کئی ایکڑوں پر پھیلے ہوئے رقبوں کی ضرورت پڑے گی۔چنانچہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا کی بعض جماعتیں اپنے جلسوں کے لئے سینکڑوں ایکڑ زمین خرید رہی ہیں۔جماعت امریکہ بھی ان جماعتوں میں سے ہے جس نے 22 ایکڑ کے قریب جگہ خریدی اور آپ لوگوں نے وہاں بڑی خوبصورت مسجد بھی بنائی۔کچھ عرصہ تک وہاں جلسے بھی منعقد ہوتے رہے۔لیکن بعض ضروری سہولیات کی کمی کی