خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 238
238 خطبات مسرور جلد ششم خطبه جمعه فرموده 13 جون 2008 خدا نے رزق کے نئے سے نئے راستے ، نئے سے نئے باب جماعت کے لئے کھول دئے۔اللہ تعالیٰ نے ہر لحاظ سے ہمارے لئے اپنا رزاق ہونا اور تمام قوتوں اور طاقتوں کا مالک ہونا ظاہر فرمایا جیسا کہ وہ فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ (الدريت : 59) یقینا اللہ ہی ہے جو بہت رزق دینے والا ہے اور صاحب قوت اور مضبوط صفات والا ہے۔پس ہم تو اس خدا کی عبادت کرنے والے اور اس سے رزق مانگنے والے ہیں اور اس سے ڈرنے والے ہیں۔یہ دنیاوی لوگ نہ ہمارے رزق بند کر سکتے ہیں، نہ ہمارے ایمانوں کو ہلا سکتے ہیں، نہ ہی ہمیں اللہ تعالیٰ کی عبادت سے روک سکتے ہیں۔گزشتہ دنوں میں 27 مئی کے بعد ، پاکستان کے مختلف شہروں میں ، کوٹری شہر ہے ایک، حیدر آباد کے قریب، لاڑکانہ میں، آزاد کشمیر میں کوٹلی ہے ، اسی طرح پنجاب کے بعض شہر ہیں، احمد یوں پر ظلم کا بازار دوبارہ گرم ہو چکا ہے۔فیصل آباد میں پنجاب میڈیکل کالج کے طلباء کو کالج سے نکالا گیا۔اُن کے خیال میں اس طرح انہوں نے احمدیوں کے رزق بند کرنے کی کوشش کی ہے کہ احمدی طلباء ڈاکٹر بن رہے ہیں۔فائنل ایئر کے سٹوڈنٹ ہیں۔وہ گھبرا کے کہیں گے اچھا ٹھیک ہے ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں نکالتے ہیں لیکن ان کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کی ایمانی حالت کیا ہے، کیونکہ اُن کے اپنے ایمان نہیں ہیں۔ان کا خیال تھا کہ یہ خوفزدہ ہو کر احمدیت چھوڑ دیں گے۔کوٹری میں گھیراؤ جلاؤ کی صورتحال ہے، بلکہ ایک گھر سے کل خط ملا ہے ان کا سامان نکال کے جلایا بھی گیا، گھروں کو گھیرا ہوا ہے۔لیکن یہ ان لوگوں کا خیال ہے کہ ہم ڈرنے والی قوم ہیں یا اپنے ایمانوں کا سودا کرنے والے لوگ ہیں۔ہم تو اس ذُو الْقُوَّةِ المتين خدا کے ماننے والے ہیں جو اپنے بندوں کے لئے غیرت دکھاتا ہے اور جب دشمنوں کو پکڑتا ہے تو ان کی خاک اڑا دیتا ہے۔یہی ہم دیکھتے آئے ہیں۔پس سب احمدی صبر اور حو صلے سے کام لیں۔اسی طرح انڈو نیشیا کے احمدیوں سے بھی میں کہتا ہوں وہاں پر تبلیغ پر پابندی لگائی ہے اور اسی طرح بعض باتوں پر حکومت نے پابندی لگائی ہے۔گوئین (Ban) تو اس طرح مکمل طور پر نہیں کیا لیکن مختلف ذریعوں سے ایسی صورت حال پیدا کی گئی ہے جو ئین کے برابر ہی ہے۔تو یہ لوگ بھی دعاؤں کی طرف زیادہ توجہ دیں۔پاکستان میں جو پابندیاں لگیں یا قانون پاس ہوئے اس سے کون سا انہوں نے جماعت کو پھیلنے سے روک دیا۔دنیا بھر میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارش پہلے سے بڑھ کر جماعت پر ہوئی اور انڈونیشیا پر بھی جو پابندیاں حکومت نے لگائی ہیں پہلے سے بڑھ کر جماعت کی ترقی کا باعث بنیں گی۔انشاء اللہ تعالی۔پس دعاؤں پر زور دیں۔انشاء اللہ تعالیٰ اب وہ وقت دور نہیں کہ ان کے مگر ان پر ہی اُلٹ کر پڑیں گے۔بہر حال تمام دنیا کے احمدی اپنے انڈو نیشین اور پاکستانی بھائیوں کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور ان کی مشکلات دور فرمائے۔آخر پر آج پھر میں دعا کا یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس ہفتہ انشاء اللہ تعالیٰ میں امریکہ اور کینیڈا کے سفر پر