خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 209
خطبات مسرور جلد ششم 209 خطبہ جمعہ فرمودہ 23 مئی 2008 نہیں کر سکتے۔کئی ایسے ہیں جن کو ہمارے ایم ٹی اے کے ذریعہ سے بہت سے پروگرام سننے کی وجہ سے قبولیت کا اللہ تعالی موقع بھی دے رہا ہے فضل فرما رہا ہے۔تو ان کو دنیا کے خوف کی بجائے اب زمانے کی آواز کو دیکھنا چاہئے۔اللہ تعالی کی اس پکار کوسننا چاہئے جو مسیح و مہدی کے ذریعہ سے ان تک پہنچ رہی ہے۔ہمیں بھی جو اس زمانے کے امام کو ماننے کا دعویٰ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں بھی حقیقت میں اپنی اصلاح کی کوشش کرنے کی توفیق دے۔عاجزی سے خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کے اس نور سے فیض پانے والے ہوں جو ہمارے دلوں کو ہمیشہ روشن رکھے۔الفضل انٹر نیشنل جلد نمبر 15 شمارہ نمبر 24 مورخہ 13 جون تا 19 جون 2008 صفحہ 5 تا 7)