خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 146 of 587

خطبات مسرور (جلد 6۔ 2008ء) — Page 146

خطبات مسرور جلد ششم 146 (14) خطبہ جمعہ فرمودہ 4 اپریل 2008 فرمودہ مورخہ 04 اپریل 2008 ء بمطابق 04 شہادت 1387 ہجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے مقصد کو ہر احمدی کو ہر وقت اپنے سامنے رکھنا چاہئے کیونکہ یہ ہماری اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہی ہر احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں شامل ہوتا ہے۔یہی چیز ہے جو ہمیں دوسرے مسلمانوں سے بھی اور غیروں سے بھی ممتاز کرتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کا مقصد کیا تھا جیسا کہ آپ نے کئی جگہ ذکر فرمایا ہے کہ وہ مقصد بندے کو اللہ تعالیٰ کے قریب کرنا ہے۔وہ راستے دکھانا ہے جو اللہ تعالیٰ کے قرب کے حصول کے راستے ہیں۔بندے کے تقویٰ کے معیار کو ان بلندیوں پر لے جانا ہے جس سے وہ خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین ہو اور یہی باتیں ہیں جو ہمیں اس تاریک کنویں میں گرنے سے بچائے رکھیں گی جس سے ہم یا ہمارے باپ دادا نکلے تھے۔جو باتیں ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتا ئیں وہ کوئی نئی باتیں نہیں ہیں۔دراصل تو یہ باتیں اس تعلیم کی وضاحت ہیں جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ہمیں دی ہیں۔یہ وہی باتیں ہیں جنہیں آنحضرت ﷺ نے اپنے اسوہ سے ہمارے سامنے پیش فرمایا اور اس کے وہ اعلیٰ معیار قائم فرمائے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا یہ اعلان ہے کہ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم : 5 ) اور یقینا تو بہت اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر قائم ہے۔اور مومنوں کو یہ حکم ہے کہ جو اُسوہ اس رسول انے قائم فرمایا اور جو قائم کر دیا اس پر چلنا تمہارا فرض ہے۔اور پھر آخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ (الجمعة :4) کہہ کر یہ بھی اعلان فرما دیا کہ آخری زمانہ میں ایک تاریکی کے دور کے بعد جب مسیح و مہدی مبعوث ہو گا تو وہ حقیقی اور کامل نمونہ ہوگا اپنے آقا و مطاع کے اُسوہ حسنہ کا۔پس یہ دور جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دور ہے۔یہ دور جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کی حقیقی تعلیم کی تصویر ہمارے سامنے رکھی ، یہ اصل میں اسی دور کی ایک کڑی ہے جو آنحضرت ﷺ کا دور ہے۔کیونکہ اصل زمانہ تو تا قیامت آنحضرت ﷺ کا ہی زمانہ ہے اور یہ بیعت بھی جو ایک احمدی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کرتا ہے آنحضرت کے حکم سے ہی کرتا ہے۔پس ایک مومن کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت میں آکر یہ تجدید عہد کہ وقت کی دوری نے جس