خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 341 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 341

خطبات مسرور جلد پنجم 341 خطبہ جمعہ 17 اگست 2007 ء اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِن تَسْتَفْتِحُوا فَقَدْ جَاءَ كُمُ الْفَتْحُ وَإِنْ تَنْتَهُوا فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَإِنْ تَعُودُوا نَعُدْ۔وَلَنْ تُغْنِيَ عَنْكُمْ فِتَتْكُمُ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ۔وَاَنَّ اللهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ (الانفال : (20) پس اے مومنو! اگر تم فتح طلب کیا کرتے تھے تو فتح تو تمہارے پاس آگئی اور اے منکر و اب بھی اگر تم باز آ جاؤ تو تمہارے لئے بہتر ہے اور اگر تم شرارت کا اعادہ کرو گے تو ہم بھی عذاب کا اعادہ کریں گے اور تمہارا جتھہ تمہارے کسی کام نہ آئے گا خواہ کتنا ہی زیادہ ہوا اور یہ جان لو کہ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے۔پس فتح کا یہ نشان اس زمانے میں یقینا مومنوں کے ایمان میں مضبوطی قائم کرنے والا بنا۔صحابہ کے ایمان مضبوط ہوئے اور یہ بات قرآن کریم میں فرما کر مومنوں کو اور خاص طور پر آخرین کو جنہوں نے مسیح و مہدی کو مانا ہمیشہ کے لئے تسلی دلا دی کہ اللہ کی مدد ہمیشہ مومنوں کے ساتھ ہے اس لئے تم مخالفین کے جتھے اور کثرت سے نہ ڈرو۔ان کی حکومتوں سے نہ ڈرو، ان کی تدبیروں سے نہ ڈرو بلکہ اعلان کرو کہ تمہاری کثرت تمہارے یہ سب مکر و فریب اور یہ سب کوششیں ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں الہام فرما کر تسلی دلائی۔کئی دفعہ یہ الہام ہوا ہے کہ يَا أَحْمَدُ بَارَكَ اللهُ فِيْكَ مَارَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمَى۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ۔( تذکرہ صفحہ 35 ایڈیشن چہارم مطبوعه ربوہ ) کچھ حصے میں نے پڑھے ہیں۔کہ اے احمد! اللہ تعالیٰ نے تجھ میں برکت رکھ دی ہے۔جو کچھ تو نے چلایا وہ تو نے نہیں چلایا بلکہ خدا تعالیٰ نے چلایا ہے۔کہہ کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں سے ہوں۔پس اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یہ اعلان کروانا یقینا اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آخری فتح آپ کی جماعت کی ہوگی۔آپ کی زندگی میں بھی انتہائی مشکل حالات آئے ، ان کا سامنا آپ کو کرنا پڑا لیکن اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر آپ کو کامیاب فرمایا۔آپ کی حفاظت فرمائی ، آپ کی مدد فرمائی۔آپ کے بعد مومنین کی جماعت پر بھی بڑے شدید حالات آئے اور ہم نے ہر آن اللہ تعالیٰ کی مدد کے نظارے دیکھے۔پس یقینا یہ اللہ تعالیٰ کا سلوک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سچائی کی دلیل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے ہر فرد کو اس یقین پر قائم رہنا چاہئے کہ یقیناً خدا تعالیٰ کی تائیدات آپ کے ساتھ اور آپ کی جماعت کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ جو ہوا ئیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کی کامیابی کے لئے چلا رہا ہے اسے اب کوئی نہیں روک سکتا۔اگر اللہ تعالیٰ پہلے مومنین کوفتوحات نصیب کرتا آیا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہا ہے تو آج بھی وہ سچے وعدوں والا خدا مومنین کے ساتھ ہے اور احمدیت کے غلبہ کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔لیکن اس بات کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو فتح دکھائی اور آئندہ بھی دکھائے گا اور وہ مومنوں کے