خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 349
349 خطبہ جمعہ 24 راگست 2007 ء خطبات مسرور جلد پنجم گھروں سے بے گھر ہو گئے۔پھر 2 زلزلے آئے 6۔4 اور 6۔3 ریکٹر سکیل میں میگنی چیوڈ تھا۔پھر چند گھنٹوں کے وقفے سے انڈونیشیا، سماٹرا میں زلزلہ آیا۔پھر سولومن آئی لینڈز پیسیفک میں زلزلہ آیا، بہت بڑا زلزلہ تھا، بڑی تباہی پھیلائی اور ہزاروں آدمی بے گھر ہو گئے۔ریکٹر سکیل پر 8۔1 میگنی چیوڈ تھا۔پھر پاکستان میں Floods آئے، کراچی میں بارشوں سے بے تحاشا Floods آئے۔ہزاروں آدمی بے گھر ہو گئے کئی مرے، کہتے ہیں کہ بلوچستان میں تقریباً 25 لاکھ آدمی متاثر ہوئے۔80 ہزار گھر تباہ ہو گئے ، ساڑھے 6 ہزار گاؤں برباد ہو گئے۔پھر جون میں پاکستان میں سائیکلون (Cyclone) کا خطرہ تھا، بہر حال وہ مل گیا لیکن دوسری طرف بلوچستان کی طرف چلا گیا ، وہاں تباہی پھیلائی۔پھر جون میں بنگلہ دیش میں ایک بہت بڑا طوفان آیا جس سے بڑی تباہی ہوئی۔پھر جولائی میں انڈیا میں Floods آئے ، پھر جولائی میں یو کے میں بھی Floods آئے اور آدھا یو کے ڈوب گیا اس سے پہلے جو طوفان آ چکے ہیں اس سے جرمنی وغیرہ ہر جگہ متاثر ہوئے تھے۔پھر پاکستان میں آسمانی بجلی گرنے سے بڑی تباہی ہوئی، پھر جاپان میں زلزلہ آیا اس کا بھی 6۔8 میگنی چیوڈ تھا۔پھر اگست میں امریکہ میں طوفان آئے ، کئی عمارتیں گر گئیں ، کافی تباہی ہوئی۔چین میں پل گر گئے جو طوفان سے Collapse ہوئے اور کافی تباہی ہوئی۔نارتھ کوریا میں بارشوں اور Flood سے تباہی ہوئی۔پھر پیرو میں زلزلہ آیا، اس نے بڑی تباہی مچائی۔پاکستان میں اس کے بعد پھر دوبارہ Floods آئے تو یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کے بارہ میں میں نے مختصر بتایا ہے، یہ توجہ دلانے والی ہیں۔آسٹریلیا میں طوفان سے بڑی تباہی آئی ، ان کی بڑی بڑی موٹر ویز ڈوب گئیں ، بلکہ بہ گئیں جس کا وہاں تصویر نہیں تھا۔پھر برکینا فاسو افریقہ میں پچھلے دنوں بارش ہوئی ، خوفناک تباہی آئی، دو لاکھ آدمی متاثر ہوئے۔پھر ہوائی (Hawai) میں ہریکین (Hurricane) سے تباہی آئی اور ساتھ زلزلہ بھی آیا اور وہ کہتے ہیں ہوائی میں اس قسم کے طوفانوں اور زلزلوں کا بہت کم امکان ہوتا ہے۔پھر بحیرہ عرب (Arabian Sea) میں طوفان آیا ، کہتے ہیں دوسرے سمندروں میں تو ایسا طوفان آتا ہے، لیکن اس قسم کا طوفان بحیرہ عرب میں کبھی نہیں آتا۔وہی طوفان خشکی پر بھی چڑھ سکتا تھا جس کو ٹراپیکل سائیکلون (Tropical Cyclone) کہتے ہیں۔البامہ (Alabama) میں طوفان آیا، پہلے وارننگ تھی ، انہوں نے بڑی تیاری کی تھی ، اس کے باوجود اس نے بڑی تباہی پھیلائی۔کہتے ہیں کہ اس میں ایک ہائی سکول کی ایک عمارت گر گئی ، عمارت میں لوگوں نے پناہ لی ہوئی تھی ، دوسری جگہ پناہ لی تو وہ عمارت تباہ ہو گئی اور اس طرح بہت ساری عمارتیں تباہ ہو گئیں۔جہاں لوگ پناہ لیتے تھے اسی کو یہ ٹارنینڈو ( Tornado) اڑا کر لے جاتا تھا۔اسی طرح جنوبی افریقہ میں بھی بڑا طوفان آیا۔یہ ساری چیزیں بتا رہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر کام کر رہی ہے اور انسان کو اس طرف توجہ دلا رہی ہے کہ ایک خدا کی پہچان کرو اور حد سے آگے نہ بڑھو، انبیاء کا اور خدا کا استہزاء نہ کرو۔یہ آیت جوئیں نے تلاوت کی ہے، اس میں بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اس کا ترجمہ یہ ہے کہ کیا وہ لوگ جنہوں نے بُری تدبیریں کیں امن میں ہیں کہ اللہ انہیں زمین میں دھنسا دے یا ان کے پاس عذاب وہاں سے آ جائے