خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 72 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 72

خطبات مسرور جلد پنجم 72 خطبہ جمعہ 16 فروری 2007ء پس جو صحابہ کی اولادیں ہیں میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے قربانیاں دیں تو انہوں نے مقام پایا۔اب ہم میں صحابہ میں سے تو کوئی نہیں ہے صرف اتنا کہ دینا کہ ہم صحابی کی نسل میں سے ہیں، کافی نہیں ہوگا۔اگر اس زمانے میں بعد میں آنے والے اس حقیقت کو سمجھتے ہوئے جہاد بھی کریں گے اور ہجرت بھی کریں گے تو وہ آپ لوگوں سے کہیں آگے نہ بڑھ جائیں۔اس لئے اس طرف توجہ رکھیں اور آپ کے بڑوں نے جو قربانیاں کیں اور جس مقام کو پایا اس کو اگلی نسلوں میں بھی قائم رکھنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دل میں اس کی سچی طلب اور اس کے احکامات پر عمل کرنے کی ہمیشہ نہ صرف خواہش پیدا ہوتی رہے بلکہ عمل کرنے کی بھی توفیق ملے۔اپنے نفسوں کے خلاف جہاد کرنے والے بھی ہوں اور اللہ تعالیٰ کے دین کی سر بلندی کے لئے قربانیاں کرنے والے بھی ہوں تا کہ اس کی رحیمیت سے ہمیشہ فیض اٹھاتے رہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 9 تا 15 مارچ 2007 ء ص 5 تا 7 )