خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 468
468 خطبہ جمعہ 16 / نومبر 2007 ء خطبات مسرور جلد پنجم کو بچائے جو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کی بھی اس کے لئے قربانیاں ہیں۔کئی جانیں قربان ہوئی تھیں اس کے لئے۔تو ایک تو وطن کی محبت کا تقاضا ہے، حکم ہے، حق بنتا ہے کہ اس کے لئے دعا کریں۔بہت سے پاکستانی جو باہر کے ملکوں میں ہیں گو کہ خبریں سنتے ہیں، دیکھتے ہیں لیکن یہ اندازہ نہیں کہ اس وقت ملک کس طرف جا رہا ہے۔لگتا ہے کہ یہ لوگ اس کو بربادی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو عقل دے اور اگر عقل ان کے مقدر میں نہیں تو پھر کوئی سامان پیدا فرمائے جس سے ایسے لوگ اوپر آنے والے ہوں جو ملک کا ، وطن کا عوام کا دردر کھنے والے ہوں۔ہم یہاں بیٹھے دعا کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو توفیق دے اور خاص طور پر اس کے لئے دعا کریں۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل لندن مورخہ 7 تا 13 دسمبر 2007ء ص 5 تا 8 )