خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 458 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 458

458 خطبہ جمعہ 09 / نومبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم فدائی خدمت گزار احمدی تھے۔اس سے پہلے بھی ہمارے دو مبلغین وہاں وفات پاچکے ہیں جو جامعہ سے پاس شدہ تھے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے نقش قدم پر چلنے والے اور بہت سارے مبلغین ہمیں عطا فرمائے جو قربانی کا جذبہ رکھنے والے ہوں اور ان لوگوں سے بڑھ کر خدمات دینیہ انجام دینے والے ہوں کیونکہ آئندہ آنے والا بوجھ افریقہ پر بہت بڑھ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے کہ انہیں میں سے وہ لوگ پیدا ہوں جو اس تربیت کے کام کو سنبھالنے والے بھی ہوں۔مرحوم کی اہلیہ حلیمہ ولیہ صاحبہ اور چار بیٹیاں ہیں اور دو بیٹے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو بھی صبر کی توفیق دے، ان کا کفیل ہو ، مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، ان سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں میں جگہ دے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: مجھے یہ کہنا یا دنہیں رہا تھا ابھی انشاء اللہ نمازوں کے بعد میں یوسف ڈوروی صاحب کی نماز جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 30 نومبر 2007ء ص 5 تا 8 )