خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 430 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 430

430 خطبہ جمعہ 19 اکتوبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم لغزش نہیں آئے گی۔پس ہمارا کام یہ ہے کہ جہاں اپنے ایمان کی مضبوطی اور ثبات قدم کے لئے اس خدا کے حضور جھکیں وہاں ان ظلموں سے بچنے اور فتح کے نظارے دیکھنے کے لئے بھی اُس قومی اور عزیز خدا کو ہی پکاریں جو اپنے انبیاء سے کئے گئے وعدے ہمیشہ سچے کرتا آیا ہے اور سچے مومنوں سے بھی اس کا یہی وعدہ ہے کہ ان کو بھی غلبہ عطا فرمائے گا۔وہ آج بھی انشاء اللہ تعالیٰ اسی غلبہ کو سچ کر کے دکھائے گا، بلکہ دکھا رہا ہے۔ہمیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ ہماری کامیابی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ جڑے رہنے سے ہی مقدر ہے۔تمام عزتیں اب زمانے کے امام کے ساتھ رہنے سے ہی ملنی ہیں۔کیونکہ یہی ہے جو آنحضرت ﷺ کا غلام صادق ہے اور اس کے ساتھ جڑنا آ نحضرت ﷺ کے ساتھ تعلق جوڑنا ہی ہے۔پس اس میحو مہدی کے ساتھ حقیقی تعلق ہی اعمال کی بلندیوں پر بھی لے جانے والا ہوگا۔جیسا کہ میں نے کہا کہ آج بعض جگہ احمدیوں پر ظلم ہو رہے ہیں، ان کو بعض جگہ بڑی بے دردی سے ظلم کی چکی میں پیسا جارہا ہے یا شہید کیا جاتا ہے۔انہیں ہمیشہ یادرکھنا چاہئے کہ یہ قربانیاں ان کا مقام اونچا کرنے والی ہیں اور دشمن کی تدبیریں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور اکارت جانے والی ہیں۔آخر کار اس دنیا میں بھی وہ اللہ تعالیٰ کے مسیح کے غلبہ کو دیکھیں گے اور ذلت کا سامنا کریں گے اور اللہ کہتا ہے کہ بعد میں بھی، انگلی زندگی میں بھی، اللہ تعالیٰ کی پکڑ کے اندر آئیں گے۔پس ہمارا کام یہ ہے کہ حتی الوسع کوشش کریں کہ ایسے ظالموں کے پنجوں سے اُن معصوم لوگوں کو چھڑانے کی کوشش کریں اور انہیں قوی و عزیز خدا کی پناہ میں لانے کی کوشش کریں جو غلط فہمیوں کی وجہ سے ان لوگوں کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں اور اُن کو اس جال سے نکال کر قوی و عزیز خدا کے ساتھ ان کا حقیقی تعلق جوڑنے کی کوشش کریں۔وہی ہے جو عزت اور غلبہ دینے والا خدا ہے اور اس کے ساتھ جڑے بغیر اب کوئی نجات کا دوسرا راستہ نہیں ہے۔اللہ تعالٰی ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنا یہ فرض بھی ادا کرنے والے بنیں۔پاکستان کے لئے بھی دعا کے لئے میں کہنا چاہتا ہوں۔سیاستدانوں نے اپنی سیاست چمکانے اور جھوٹی اناؤں اور عزتوں کے لئے پوری قوم اور ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی عقل دے اور بجائے سیاست کھیلنے کے لوگوں کے لئے ان کے اندر ہمدردی اور رحم کے جذبات ابھریں اور وہ بھی قوم پر رحم کریں۔بلا وجہ سینکڑوں آدمیوں کو ذرا ذراسی بات پر اپنی اناؤں کی خاطر مروا ر ہے ہیں۔کل ہی ایک جلوس میں جو خوفناک طور پر بم پھٹے ہیں اس میں سینکڑوں آدمی مر گئے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سیاستدانوں کو بھی عقل دے اور لوگوں کو بھی عقل دے کہ وہ ان لوگوں کے جال سے نکلنے کی کوشش کریں۔( مطبوعه الفضل انٹرنیشنل لندن مورخہ 9 تا 15 نومبر 2007ء ص 5 تا 7 )