خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 417 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 417

417 خطبہ جمعہ 12 اکتوبر 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم ہی تمام تجارتیں ہیں ، ایسی تجارتیں ہیں جو ہمیشہ کے لئے فائدہ دینے والی ہیں۔تو یہ واضح کیا جا رہا ہے کہ سن لو یہ دنیا کی رونقیں اور تجارتیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں۔پس ہم میں آج اگر تھوڑی تعداد بھی دوسروں کی نقل میں صرف جمعۃ الوداع کو اس لئے اہمیت دے رہی ہے کہ آج گناہ بخشوا لئے ، اب اگلے سال دیکھی جائے گی تو ایسے سب لوگ انتہائی غلطی پر ہیں۔ہاں اگر اس لئے آئے ہیں کہ آج کے جمعہ سے فیضیاب ہوتے ہوئے ، اس کی برکات سے فیضیاب ہوتے ہوئے اب جمعوں کی حاضری میں با قاعدگی اختیار کرنی ہے تو یہ بہترین اور با برکت ترین دن ہے ایسے شخص کی زندگی میں جس میں ایسا انقلاب پیدا ہوا۔اس زمانے میں جیسا کہ میں نے کہا جمعوں کی خاص اہمیت ہے کیونکہ سامان لہو ولعب بھی بہت ہے اور تجارتوں کی لالچیں بھی بہت ہیں۔اس لئے ان سے بچنا بھی اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت بڑے اجر کا باعث ہے، اس کا ثواب بھی بہت بڑا ہے۔لیکن ایک احمدی کو اس لحاظ سے بھی اس جمعہ کی اہمیت کو مد نظر رکھنا چاہئے اور اس پیغام کو پھیلانا چاہئے کہ یہ زمانہ جس میں سے ہم گزررہے ہیں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق اور اللہ تعالیٰ کی اس سورۃ یعنی سورۃ الجمعہ میں اترے ہوئے احکامات کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ ہے۔اس سورۃ میں وَاخَرِينَ مِنْهُم لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ (الجمعة: 4) کا اعلان بھی ہے کہ ایک دوسری قوم بھی ہے جن میں وہ اسے بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں۔پس اس میں آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق کے بھیجنے کی خوشخبری اور اعلان تھا جس نے ایک جماعت بنانے کے لئے مسلمانوں کو جمع کرنے کے لئے ، انہیں جمعہ کی اہمیت کا احساس دلانے کے لئے آواز دینی تھی۔جو مبعوث ہوا اور اس نے آواز دی اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے اس کو مانا کہ ہم آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلاح کے راستوں کی تلاش کی غرض سے اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے والے ہیں۔ہم وہ نہیں جو صرف سال کے سال جمعہ پڑھنے والے ہیں بلکہ ہم وہ ہیں جنہوں نے اصل کو پالیا۔اس اصل کو پالیا ہے کہ مَا عِندَ اللهِ خَيْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ یعنی جو اللہ کے پاس ہے وہ اس دل بہلاوے اور تجارت سے بہتر ہے۔اور ہم گواہی دیتے ہیں کہ اے اللہ ! ہم نے تیرے اس اعلان کو خوب سمجھا ہے جو تو نے اپنے پیارے رسول ﷺ کے ذریعہ سے کرایا تھا اور جس کا فہم و ادراک ہمیں حقیقت میں اس افضل الرسل کے عاشق صادق نے کروایا کہ وَاللهُ خَيْرُ الرَّازِقِينَ که الله تعالى رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔اور ایسی ایسی جگہوں سے رزق دیتا ہے جہاں سے بندے کو گمان بھی نہیں ہوتا۔پس ہم کس طرح رسول کو اکیلا چھوڑ کر لہو ولعب اور کھیل کود میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔یہ ہے وہ فہم وادراک جو کم از کم ہر احمدی میں جمعہ کی اہمیت کے بارہ میں ہونا چاہئے۔پس ہمیشہ یاد رکھو کہ احمدی یہ بھی نہ بھولے کہ زمانہ کے امام کو مان کر مسیح موعود کو مان کر ہماری ذمہ داریاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ہمارے جمعے اب عام جمعے نہیں رہے۔ہماری اللہ تعالیٰ کے حکموں پر عمل کی کوشش اب سطحی نہیں رہی کہ عمل کر لیا، کر لیا، نہ کیا تو کوئی حرج نہیں۔ہم نے تو اپنے جمعوں کی بھی