خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 305 of 587

خطبات مسرور (جلد 5۔ 2007ء) — Page 305

305 خطبہ جمعہ 20 جولائی 2007ء خطبات مسرور جلد پنجم جماعت اتنی پھیل گئی ہے کہ جو عہدیداران اور کارکنان ہیں ان پر ہی حسن ظن ہے کہ وہ نیک نیتی سے اپنے سارے کام بجالانے والے ہوں۔ان سب کی خوب خدمت کرو، اور اگر کسی کے گھر یا مکان میں سردی ہو تو لکڑی یا کوئلے کا انتظام کر دو“۔( ملفوظات جلد سوم صفحہ 492۔جدید ایڈیشن) جیسا کہ پہلے بھی میں نے کہا کہ یہ دیکھے بغیر کہ کون امیر ہے اور کون غریب ہے، کس کے کپڑے اچھے ہیں کس کے بڑے ہیں، جو مہمان ہے اس کی مہمان نوازی کرنا ہم پر فرض ہے۔پس یہ واقعات جو آنحضرت ﷺ کے اسوہ کے اور جو چند نمونے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دکھائے یہ صرف اس لئے ہیں کہ ہم ان نمونوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں اور قائم کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔جیسا کہ میں نے کہا اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک دفعہ پھر ہمیں موقع دیا ہے کہ مہمان نوازی اور خدمت کر کے ہم جلسے کی برکات سے فیض اٹھانے والے ہوں گے ان برکتوں کے وارث بنے والے ہوں گے ثواب حاصل کرنے والے ہوں گے جو اللہ تعالیٰ نے ان مہمانوں کی خدمت کے لئے مقدر کی ہیں۔اس لئے تمام کارکنان شکر گزاری کے جذبات کے ساتھ پورے خلوص سے ہر وقت ان مہمانوں کی خدمت پر کمر بستہ رہیں۔مختلف شعبہ جات کے کارکنان ہیں، ان شعبہ جات میں رہائش بھی ہے، ٹرانسپورٹ ہے، خوراک، صفائی، آب رسانی طبی امداد ، جلسه گاه وغیرہ اور ہر ایک کے اپنے اپنے فرائض اور ڈیوٹیاں ہیں اور ہر ایک کا مہمان سے واسطہ پڑتا ہے۔اس لئے ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے، ان کی باتیں سنیں اور ان کا خیال رکھیں۔مہمانوں کی طرف سے بعض دفعہ غلط نہی کی وجہ سے زیادتی بھی ہو جاتی ہے۔لیکن پھر بھی کارکن کا کام یہی ہے کہ صبر اور حو صلے سے اسے برداشت کرے۔بعض لوگ ایسے ملکوں سے آئے ہیں جہاں بعض سہولتیں نہیں ہیں یا مختلف قسم کے ان کے طریق رائج ہیں۔بعض چیزوں کا وہ خیال نہیں رکھتے ، ارادہ نہیں بلکہ پتہ نہیں ہوتا کہ کس طرح کس چیز کو استعمال کرنا ہے یا کس لحاظ سے کس حد تک صفائی کا خیال رکھنا ہے۔مثلاً ٹائیٹ وغیرہ کی صفائی ہے تو جو کارکنان صفائی پر مقرر ہیں خود کر دیا کریں۔بجائے یہ بولنے کے کہ مہمان آئے اور گند کر کے چلے گئے۔آنحضرت ﷺ نے تو یہ اسوہ ہمارے سامنے پیش فرمایا کہ ایک جو غیر مسلم آیا تھا اور بستر گندہ کر کے چلا گیا تو آپ نے صرف اس لئے اس بستر کو خود صاف کیا کہ وہ میرا مہمان ہے۔تو یہ نمونے ہمارے سامنے اس لئے ہیں کہ ہم ان پر عمل کرنے والے بنیں۔صبر اور حو صلے سے اور اعلیٰ اخلاق سے ہر ایک سے سلوک کریں اور ہمیشہ اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کریں۔بغیر ماتھے پر بل لائے اپنے فرائض انجام دیں۔بہر حال ہر کارکن کے لئے بنیادی چیز جیسا کہ میں کئی دفعہ دوہرا چکا ہوں کہ صبر ، حوصلہ اور اعلیٰ اخلاق ہیں۔اس کا خیال رکھنا چاہئے اور پھر اس کے ساتھ سب سے اہم چیز